• صارفین کی تعداد :
  • 964
  • 9/19/2010
  • تاريخ :

دشمن قرآن کی مقبولیت سےحسد کرتا ہے

آیت الله هاشمی رفسنجانی

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نےکہاہےکہ قرآن کریم کی توہین کی وجہ اسلام کی عالمگیریت ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کےمطابق آیت اللہ اکبرہاشمی رفسنجانی نے آج (سنیچر) تشخیص مصلحت نظام کونسل کےاجلاس میں قرآن کریم کی توہین کےمذموم اقدام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انبیائےالہی کی توہین، ایسا مسئلہ نہيں ہے جسے آسانی سے نظرانداز کرجائے اور اس کا سبب یہ ہے کہ عالمی سامراج اور صیہونی، دنیا میں قرآن و اسلام کی مقبولیت سے گہرا بغض و کینہ رکھتے ہیں۔

تشخیص مصلحت نظام کونسل کےسربراہ نےتاکید کےساتھ کہاکہ اس انسانیت دشمن اورغیراخلاقی اقدام کامنصوبہ بنانے والوں کو اس کا نہ صرف کوئی فائدہ نہيں ہوگا بلکہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔

اردو ریڈیو تہران