• صارفین کی تعداد :
  • 976
  • 9/7/2010
  • تاريخ :

ایران این پی ٹی معاہدے پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے

علی اصغر سلطانیہ
بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر آمانو کی رپورٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس رپورٹ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ایران این پی ٹی معاہدے پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ  نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے  ڈائریکٹر آمانو کی رپورٹ  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس رپورٹ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ایران این پی ٹی معاہدے پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے۔ انھوں نے کہا کہ  رپورٹ میں واضح طور پر کہا گيا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں کوئی انحراف نہیں ہے انھوں نے کہا کہ رپورٹ میں جو اعددا و شمار پیش کئے گئے ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران بین الاقووامی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں پر امن ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے انھوں نے  کہا کہ اس رپورٹ سے یہ بھی واضح ہوجاتا ہے کہ ایران ایٹمی ٹیکنالوجی پر اچھی طرح مسلط ہے اور 20 فیصد یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے سلطانیہ نے کہا کہ این پی ٹی معاہدے کے دائرے میں ایٹمی ایجنسی کے ساتھ ایران کا تعاون جاری رہےگا۔