• صارفین کی تعداد :
  • 1131
  • 8/15/2010
  • تاريخ :

احمدی نژاد کے دورہ بیروت کے دوران تہران اور بیروت کے روابط میں قابل توجہ اضافہ ہوگا

ڈاکٹر محمود احمدی نژاد
بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے تہران اور بیروت کے درمیان باہمی روابط کی نئی فصل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی صدر احمدی نژاد کے دورہ بیروت کے دوران تہران اور بیروت کے روابط میں قابل توجہ اضافہ ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو  میں بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر غضنفر رکن آبادی نے تہران اور بیروت کے درمیان باہمی روابط کی نئی فصل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی صدر احمدی نژاد کے دورہ بیروت کے دوران تہران اور بیروت کے روابط میں قابل توجہ اضافہ ہوگا۔ بیروت میں ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران اور لبنان کے روابط میں، تجارتی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں مزید اضافہ ہوگا اور ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کے آئندہ ماہ دورہ بیروت کے دوران باہمی روابط کو عملی جامہ پہنانے میں مزید تیزی آئے گی۔