• صارفین کی تعداد :
  • 825
  • 8/2/2010
  • تاريخ :

ایران کےخلاف دوہری پالیسیوں کی مذمت

ڈاکٹر احمدی نژاد

آئی آر آئی بی تہران ویب سائٹ پر نشر ہونے والی ایک خبر کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سے بڑی طاقتوں کی دشمنی انتظام عالم کے مسئلے پر ہے ۔ صدر جناب احمدی نژاد نے آج تہران میں منعقدہ بیرون ملک ایرانی شہریوں کی کانفرنس سے خطاب میں ایران کے پرامن ایٹمی پرگرام کے بہانے ایران کےخلاف مغربی ملکوں کی پروپگينڈا جنگ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دشمنی کا یہ سبب نہیں ہے بلکہ انتظام عالم کا مسئلہ دشمنی کا سبب ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ امریکہ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اس کے پاس پانچ ہزار سے زائد ایٹم بم ہیں اور وہ تمام ممالک جو ایران کی مخالفت کرتےہیں ان کےپاس مجموعی طور پر بیس ہزار ایٹم بم ہیں۔ انہوں نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کےخلاف دوہری پالیسیوں کی مذمت کی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ ایران کسی جغرافیائي علاقے، قومیت یا سیاسی خطے میں محدود نہیں ہے بلکہ ایران کا نام اس وجہ سے باقی بچا ہوا ہے کہ اس نے ہمیشہ آفاقی اور انسانی اقدار کے مطابق سوچا ہے اور عمل کیا ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ ملت ایران بھرپور صلاحیتوں کی مالک ہے جو علمی، ثقافتی، تمدنی اور انسانی تحریک شروع کرسکتی ہے اور یہ تحریک بہت جلد ساری دنیا کو فتح کر لے گي۔