• صارفین کی تعداد :
  • 936
  • 7/24/2010
  • تاريخ :

وزیر داخلہ مصطفی محمد نجار

جامع مسجد زاہدان پر حملے میں ملوث 9 دہشت گرد ہلاک

مصطفی محمد نجار
 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ صوبہ سیستان و بلوچستان میں زاہدان کی جامع مسجد پر حالیہ بم دھماکوں میں ملوث 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ مصطفی محمد نجار نے خرم آباد میں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ صوبہ  زاہدان کی جامع مسجد پر حالیہ بم دھماکوں میں ملوث 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گيا ہے۔ انھوں نے کہا کہ زاہدان کی جامع مسجد پر بم دھماکوں میں ملوث افراد کو ہم پہچانتے ہیں اور پولیس دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث افراد کی تلاش و جستجو میں ہے انھوں نے کہا کہ ایران میں سرگرم دہشت گردوں کو امریکہ اور بعض دیگر ممالک کی پشپناہی اور مدد حاصل ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران امریکی اشاروں پر ملک میں بد امنی پھیلانے والے عناصر اور  ملکی اتحاد و یکجہتی کے لئے خطرہ بننے والےدہشت گردوں کو حتمی طور پر کیفر کردار تک پہنچا ئے گا۔