• صارفین کی تعداد :
  • 876
  • 7/13/2010
  • تاريخ :

سپاہ تمام الہی اقدار کی حفاظت کا مضبوط اور مستحکم قلعہ ہے

ڈاکٹر احمدی نژاد
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انیسویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپاہ پاسداران کو تمام الہی اقدار کی حفاظت کا مضبوط اور مستحکم قلعہ قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انیسویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپاہ پاسداران کو تمام الہی اقدار کی حفاظت کا مضبوط اور مستحکم قلعہ قراردیا ہے۔صدر احمدی نژاد نےیوم پاسدار کی آمد کے موقع پر تمام پاسداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ سپاہ کو اپنی تمام ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لئے ہمیشہ آمادہ رہنا چاہیے۔ صدر احمدی نژاد نےکہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، ایرانی قوم بلکہ تمام توحید پرستوں کے لئے آرام و سکون اور اطمینان کا نقطہ ہے انھوں نے کہا کہ آج سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بہت سی علمی بلندیوں کو فتح کرلیا ہے اور سپاہ ملک کی پیشرفت و ترقی کے لئے آگے کی سمت گامزن ہے انھوں نے  کہا کہ سپاہ صرف انقلاب اسلامی کے دفاع پر ہی مامور نہیں بلکہ تمام اسلامی اقدار کی محافظ بھی ہے صدر احمدی نژاد نے کہا کہ سپاہ کے اس پودے کو حضرت امام خمینی (رہ) نے لگایا تھا اور آج یہ پودہ ایک تناور درخت میں تبدیل ہوگيا ہے اور اس کے اندر دنیا میں جاری طوفانوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت و صلاحیت موجود ہے۔