• صارفین کی تعداد :
  • 4157
  • 5/27/2009
  • تاريخ :

مھناز رؤفی کا مختصر تعارف

بھائیت

مھناز رؤفی ۱۳۴۹ میں سنندج میں پیدا ھوئیں، ان كا تعلق سادات طباطبائی سے ھے لیكن باپ كے بہائی مذھب ھونے كی بنا پر وہ بھی بھائیت پر باقی رھیں ، اگرچہ ان كے اجداد مسلمان تھے اور وہ مسلمانوں كے درمیان عزت و احترام كی نظر سے دیكھے جاتے تھے، اب بھی ان كے بزرگوں كی قبریں لوگوں كے درمیان محترم و معروف ھیں، لیكن ان كے دادا وغیرہ نے مذھب بھائیت اختیار كرلیا، رؤفی اور ان كے بھائی، ان كی بھابھیاں اور ان كی بھنیں مذھب بھائیت كے فعال و سرگرم اركان میں شمار كئے جاتے تھے، اب بھی ان كے بھائی حضرات اس مذھب كے برجستہ و معروف لوگوں میں مانے جاتے ھیں ۔ رؤفی نے مذھب بھائیت چھوڑ كر اسلام قبول كرلیا ھے، وہ اس چیز كو پروردگار عالم كا لطف سمجھتی ھیں ۔ جب ان كے سامنے یہ بات آتی ھے تو ان كے احساسات ان كے بیان پر غالب آ جاتے ھیں، چنانچہ اس كے لئے انھوں نے بڑی بھاری قیمت بھی ادا كی ھے ۔ اگرچہ وہ خاندان والوں كے لئے نھایت مھربان تھیں، لیكن بھائیت كو ترك كرنے كے نتیجے میں ان كے گھر والوں نے انھیں چھوڑ دیا اور برسوں بعد بھی ان سے ملاقات كرنا گوارا نہ سمجھا، اسی درمیان ان كے والد كا انتقال ھوگیا جو ان كے لئے سخت سانحہ تھا، انھوں نے اسلام كے لئے كافی مصیبتیں برداشت كیں اور مذھب حق كے لئے قربانی بھی دی ھیں ۔

ترجمہ : مھدی حسن بھشتی

(گروہ ترجمہ: سائٹ صادقین)