• صارفین کی تعداد :
  • 4581
  • 2/4/2009
  • تاريخ :

 بادشاہ اور فریادی

laughing_child

 بادشاہ اور فریادی

ایک مرتبہ ایک شخص خلیفہ ہارون الرشید کے پاس آیا اور اس سے کہا، مجھے حج پر جانا ہے۔ میری امداد کریں۔ خلیفہ نے کہا، دیکھو بھائی! اگر تم صاحب نصاب ہو تو ضرور حج کرو، ورنہ حج کیوں کرتے ہو۔

یہ سن کر اس نے کہا:

” میں آپ کو بادشاہ سمجھ کر امداد طلب کرنے آیا تھا، مفتی سمجھ کر فتویٰ پوچھنے نہیں۔ 


پانچ پھل

استاد:  پانچ پھلوں کے نام بتاؤ۔

شاگرد:تین سیب اور دو مالٹے۔


  دور کا بھائی

ایک شخص:  یہ لڑکا تمہارا کیا لگتا ہے۔

دوسرا: یہ میرے  دور کا بھائی ہے۔

پہلا:   دور کے بھائی سے تمہاری کیا مراد ہے؟

دوسرا: میرے اور اس کے درمیان دس بھائیوں کا فاصلہ ہے۔

 

                                      شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان