• صارفین کی تعداد :
  • 3307
  • 1/25/2009
  • تاريخ :

امام محمد باقر علیه السللام کے اقوال شریف

امام محمد باقر علیه السللام

٭  ایک عالم جس سے لوگ فائدہ اٹھاتے ہوں وہ ستر ہزار عابدوں سے بہتر ہے ۔

 

٭  تھوڑی دیر عالم کی صحبت میں بیٹھنا ایک سال کی عبادت سے بہتر ہے ۔

 

٭ علم حاصل کرنے کے بعد اسے نشر کرو اور پھیلاؤ اس لئے کہ علم کو بند رکھنے سے شیطان غالب ہو جاتا ہے۔

 

٭  علم حاصل کرنے کے بعد اگر کسی کا مقصد یہ ہو کہ وہ علماء سے بحث کرے گا اورجہلا پر رعب جما کر لوگوں کو اپنی طرف مائل کرے گا توایسا شخص جہنمی ہے ۔

 

٭ علم کی زکوٰۃ یہ ہے کہ مخلوق خدا کو تعلیم دی جائے ۔

 

٭  تکبر بری چیز ہے انسان میں جتنا زیادہ تکبر پایا جائے گا اتنی ہی اس کی عقل گھٹتی جائے گی ۔

 

٭ مومن کو تقویٰ اختیار کرنا چاہئے اس لئے کہ وہ ہر وقت اسے متنبہ اور بیدار رکھتا ہے ۔

 

qamaandzanjir.blogfa.com


متعلقہ تحریریں:

 پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیاری باتیں

 کامیاب زندگی کے لیۓ

 سمجھداری کی باتیں

 حاصل علم

 حسن کلام