• صارفین کی تعداد :
  • 5199
  • 9/3/2008
  • تاريخ :

پاؤں کي خوبصورتي

پاؤں

پاؤں جسم کا اہم ترين حصہ ھيں، يہ چلنے اور جسم کا پورا بوجھ اٹھانے اور جسم کا توازن قائم رکھنے  کا کام کرتے ھيں، پاؤں ميں چھبيس ھڈياں، ايک سو چودہ ليگامينٹ اور اکيس طرح کے پھٹے ہوتے ھيں، پاؤں کي ھڈيوں ليگامينٹ اور پٹھوں کا بندھن اور ڈيزائن اتني خوبصورتي سے منظم کيا گيا ہے، کہ زندگي بھر چلنے پر بھي ان ميں کوئي خرابي نہيں آتي، پاؤں کے بارے ميں کي گئي لاپروائي کے باعث پاؤں ميں کئي مسائل پيدا ہو جاتے ھيں، پاؤں کو تندرست سڈول  اور پر کشش بنائے رکھنے کے لئے پاؤں کي مناسب ديکھ بھال کريں۔

ان باتوں پر توجہ ديں

پاؤں کي تندرستي اور خوبصورتي کے لئے صحيح ناپ کا جوتا پہنيں، غلط ناپ کا جوتا پہننے سے پاؤں ميں کئي طرح کي پريشانياں  پيدا ہوجاتي ھيں، تنگ جوتے پاؤں کي جلد کو سخت بناتے ھيں ايڑھيوں اور نيز انگليوں پر گانٹھيں بناتے ھيں۔

لگاتار زيادہ دير تک کھڑے رہنے سے پاؤں ميں سوجن آجاتي ہے، ليکن لگاتار چلنے سے پاؤں کو کوئي نقصان نہيں ھوتا۔

موزے جراب صحيح ماپ کے پہنيں، تنگ موزے پہننے سے پنجے اور پٹھے کس جاتے ھيں، جس سے خون کے دورے ميں رکاوٹ پيدا ہوتي ہے اور پاؤں کي خوبصوتي خراب ہو جاتي ہے۔

ايک ہي موزے کو کئي دنوں پہننے سے پاؤں ميں انفيکشن ہو جاتي ھے، پاؤں سے بدبو بھي آنے لگتي ہے، اس لئے روزانہ صاف دھلے ہوئے موزے پہنيں۔

کھڑے ہونے پر دونوں پاؤں پر يکساں زور دے کر کھڑے ہونے سے پاؤں کے پٹھوں پر زور پڑتا ہے، جس سے پاؤں کي خوبصورتي بگڑ جاتي ہے۔

پاؤں ميں ھميشہ نمي رہنے سے فنگل انفيکشن ہوجاتا ہے جس سے پاؤں کي انگليوں کی درميانی جلد سفيد پڑ جاتي ہے، اس ميں خارش اور درد ہونے لگتا ہے، غسل کے بعد انگليوں کے درمياني حصے کو اچھي طرح صاف کريں، جس سے وہاں نمي نہ رہ جائے۔

باہر سے لوٹنے کے بعد پاؤں کو پاني سے اچھي طرح دھو ليں، جس سے پاؤں پر جمي، دھول، مٹي اور پسينہ اچھي طرح صاف ہو جائے۔

پيڈي کيور

پيڈي کيور (Pedicure) پاؤں کو صاف کرنے کا طريقہ ہے، اسے ہفتے ميں ايک کيا جائے تو پاؤں صاف ، خوبصورت اور ملائم بنے رہتے ھيں

سامان

ايک بڑا ٹب، پاؤں کے موزے کے حصے تک ٹب ميں نيم گرم پاني، ايک عدد ليوں، نيل ريمور، نيل فائل، کيوٹيکل، فٹ سکربرجھانواں روئي ، اورنج سٹک اور توليہ۔

طريقہ۔

پيڈي کيور کرنے سے پہلے پاؤں پر لگي نيل پالش کو نيل ريور سے صاف کرديں، اس کے بعد نيل فائل سے ناخنوں کو گھسا کر شکل ديں، نيم گرم پاني ميں ليموں کو نچوڑ ديں، اس پاني ميں اپنے دونوں پاؤں ڈبو ديں اورنج اسٹک سے رگڑ کر ناخنوں ميں پھنسي ھوئي ميل اور مردہ خلئيوں کو ہلکے ہاتھوں سے پيچہے کي طرف دھکيليں فٹ سکرب يا جھانويں سے ايڑيوں کو رگڑ کر ان پر جمے مردہ خلئيوں کو اچھي طرح نکال ديں۔

آخر ميں ليموں کے چھلکے کو پاؤں کي جلد اور ناخنوں پر رگڑيں، اس سے جلد اور ناخن صاف اور چمکدار ہوجائيں گے، پاؤں کو پاني سے باہر نکال کر تولئيے سے اچھي طرح خشک کرليں، انگليوں کے درمياں حصوں کو بھي اچھي طرح خشک کريں۔

پاؤں کي گانٹھيں دور کرنے کے لئے نسخے۔

چار ليٹر نيم گرم پاني ميں چار چمچع نمک ملائيں، اس پاني سے دس منٹ تک پاؤں کو ڈبو کر رکھيں، اس سے پاؤں کي جلد ملائم ہوجائےگي، اب سکرب (Scrubber) سے گانٹھ کي جلد ھلکا ھلکا کھرچيں ايک بار ميں گانٹھ کو پوري طرح سے کھرچ کر نہ نکاليں، لگاتار کئي دنوں تک گانٹھ کو نکاليں، گانٹھ والي جگہ پر مکھن يا ملائي لگائيں پاؤں ميں گانٹھيں نہ ہو اس کے لئے صيح ناپ کا جوتا پہنيں۔

ايڑي کے اوپر والے حصے پاس  ميل کي موٹي پرت جمنے يا گانٹھ پڑنے پر اس جگہ پر پچاس گرام گڑ ميں ايک چمچع ہلدي ملا کر، گاڑھا پيسٹ بنا کرلگائيں، اسے آدھے گھنٹے تک لگےرہنے ديں،اور پھر ٹھنڈے پاني سے دھو ليں، گڑ اور ہلدي وہاں کے مردہ خلئيوں کو ھٹا کر جلد کو ملائم بنا ديتے ھيں۔

پاؤں کي بدبو دور کرنے کے لئے نسخے۔

ايک بڑے برتن ميں اتنا نيم گرم پاني ليں کہ آپ کے پاؤں موزے کي جگہ تک ڈوب جائيں، وہاں اس پاني ميں دو چمچع نمک اور آدھا ليموں کا رس ملا ديں، اس پاني ميں پاؤں کو کچہ دير ڈبو کر رکھيں، ليموں کے چھلکوں کو پنجوں اور ايڑيوں پر اچھي طرح مليں،ليموں اچھي قسم کا فريشنر ہے، جو بدبو دور کرنے کے ساتھ ساتھ پاؤں کو تازگي اور ٹھنڈک بھي ديتا ہے چھلکے کو رگڑنے سے جلد پر جمے مردہ خلئيے نکل جاتے ھيں۔

دو ليڑ نيم گرم پاني ميں دو چمچع پودينے کا رس ملائيں، اس پاني ميں اپنے پاؤں کو دس پندرہ منٹ تک ڈبو کر رکھيں، پودينے ميں وٹامن سي، آئرن فالک ايسڈ وغيرہ پايا جانے والا ايک طرح کا تيز بو والا عنصر پاؤں کي بدبو کو دور کرتا ہے۔

دو ليٹر پاني ميں دو چمچ چائے کي پتي ميں موجود ٹيٹین اور فيٹين اجزاء پاؤں ميں زيادہ پسنہ آنے کي پريشاني کو دور کرتے ھيں۔

پاؤں کو پاني سے اچھي طرح دھونےکے بعد تولئيے سے پونچھ کر خشک کرليں، اب عرق گلاب ميں بھيگي روئي کے ٹکڑے کو پاؤں پر رگڑيں، عرق گلاب ميں موجود ٹينک ايسڈ اور قدرتي خوشبو وغيرہ اجزاء پاؤں کي بدبو کو دور کر ديتے ھيں، يہ پاؤں کو ملائم اور خوبصورت بناتے ھيں۔

پاؤں کي تکان دور کرنے کے طريقے۔

پاؤں کي تکان دور کرنے کے لئے پاؤں کو ٹھنڈے پاني ميں ڈبو کر رکھيں يا برف مليں، اس سے پاؤں کے پٹھوں ميں سکڑن پيدا ہوگي اور خون کا دورہ تيزي سے بڑے گا، جس سے پاؤں کي تکان دور ہو جاتي ہے۔

پاؤں زيادہ تھکے ہونے پر ان پر باري باري نيم گرم پاني اور ٹھنڈے پاني کے چھينٹے ماريں، پاؤں کے خلئيوں ميں تيزي سے درجہ حرارت تبديل ہونے سے پٹھوں ميں خون کا دورہ تيز ہوجاتا ہے،جس سے پاؤں کي تکان فورا دور ہو جاتي ہے۔

زيادہ دير تک پاؤں کو لٹا کر رکھنے سے پاؤں ميں سوجن اور تھکان پيدا ھوتي ہے، اسے دور کرنے کے لئے آدھي بالٹی نيم گرم پاني ميں نمک ملا کردس پندرہ منٹ تک پاؤں ميں درد اور جلن ہونے پر پاؤں کے تلوؤں پر مہندي لگائيں مہندي ميں پائے جانے والے اجزاء پاؤں کو آرام اور ٹھنڈک فراہم کرتے ھيں۔

ايڑياں زيادہ پھٹي ھونے پر ايک چمچہ سرسوں کے تيل ميں ايک چمچہ ھلدي ڈال کر گرم کرليں، نيم گرم پيسٹ داڑوں ميں لگائيں، يہ نسخہ استعمال کرنے سے کچھ ہي دنوں ميں ايڑيوں کي دراڑيں بھر جاتي ھيں، سرسوں کے تيل ميں ايليل آيسوتھائيوسائنيٹ اور ہلدي ميں پائے جانے والے عناصر ايڑيوں کي دراڑوں کو بھر ديتے ھيں۔

ايک چمچہ ليوں کا رس، ايک چمچہ گليسرين، ايک چمچہ آلو کے تيل ملا کر پھٹي ايڑياں ہموار ہوجاتي ھيں، يہ بہترين قسم کا  موئسچرائزر ہے، اسے روزانہ استعمال کرنے سے  ايڑياں خوبصورت اور ملائم بني رہتي ھيں۔

آدھي پيالي دودہ ميں ايک بريڈ اور چار پانچ بوند بادام روغن ڈال کر اچھي طرہ پھينٹ ليں، اس پيسٹ کو پھٹي ايڑيوں پر رگڑيں۔

آدھے گھنٹے بعد نيم گرم پاني سے دھوليں، يہ نسخہ ايڑيوں کي دھول مٹي کو اچھي طرح نکال ديتا ہے، دودھ اور بريڈ دراڑوں کے اندر تک ايڑيوں کو اچھي طرح صاف رسيتے ھيں اور مردھ خلئيوں کو نکال ديتے ھيں، بادام روغن کا موئسچرائزرايڑيوں کو ملائم رکھتا ہے۔

آئی پاکی ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

 منہ اور چہرے کي خوبصورتي

 تھکي آنکھوں کا علاج

 سياہ حلقے يعني ڈارک سرکل دور کرنے کے نسخے