• صارفین کی تعداد :
  • 5021
  • 6/28/2008
  • تاريخ :

ٹیچر کا بچوں سے سوال

هاتھ

عقل ہوتی تو نظر آتی نا 

کلاس جس میں صرف ایک مسلمان بچہ تھا۔ باقی سارے ہندو تھے ،کلاس ٹیچر بھی ہندو تھا۔ ایک دن کلاس ٹیچر بچوں کو پڑھا رہے تھے ۔

بولے بچو یہ میز سب کو نظر آرہی ہے نا؟۔

بچے بولے ۔ بے شک ۔

ٹیچر بولے۔ کیا خدا آپ کو نظر آرہا ہے ؟۔

بچے بولے نہیں ۔

ٹیچر بولے۔ اگر خدا ہوتا تو نظر آتا نا؟۔

اتنے میں مسلمان بچہ اُٹھ کھڑا ہوا اور بچوں سے مخاطب ہوکر بولا۔ کیا آپ کو ماسٹر جی کی عقل نظر آ رہی ہے ؟۔

بچے بولے نہیں ۔

مسلم بچہ بولا ۔ اگر ماسٹر صاحب کی عقل ہوتی تو نظر آتی نا؟۔

بچے ایک ساتھ ہو کر بولے ۔ بے شک ۔

 

پسندیدہ شخص 

دوسری جماعت کے بچوں سے ٹیچر نے کہا ۔

دنیا کا جو شخص انہیں سب سے زیاد ہ پسند ہو ، اس کے بارے میں لکھیں ۔

ایک صاحب کو یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ ان کے بچے کی نظر میں ایسے ہیرو وہ خود ہی ہیں ۔ انہوں نے بچے سے تعریفیں سننے کی غرض سے پوچھا ۔

’’اپنے ہیرو کے طور پر تم نے مجھے ہی کیوں چُنا ؟‘‘

بچے نے جواب دیا۔’’کیونکہ مجھے شاہ رخ خان لکھنا نہیں آتا‘‘۔


متعلقہ تحریریں :

 ماں بننے کی کوشش نہ کرو

 سرمائے میں اضافہ

خودآگاه

 بڑا خواب

 بٹن کون کون دبائے گا