• صارفین کی تعداد :
  • 4565
  • 5/21/2008
  • تاريخ :

سرمائے میں اضافہ

children

ایک بچے نے معصومیت سے سوال کیا ۔ ’’سر ! کیا یہ بات درست ہے کہ بچے قوم کا سرمایا ہیں اور ملک و ملت کا تابناک مستقبل ہیں ‘‘۔

’’بالکل!‘‘ سر نے جواب دیا ۔ ’’تم نے بالکل ٹھیک سنا ہے ‘‘۔

بچے نے معصومیت سے کہا۔ ’’سر ! مگرحکومت اس سرمائے میں اضافے سے پریشان کیوں ہے‘‘۔

 

مدد

child carrying a chair

دو بچے فرنیچر اٹھانے میں اپنے باپ کی مدد کررہے تھے۔ یکایک باپ نے دیکھا کہ ایک بچہ کپڑوں کی الماری اٹھاتے ہوئے پسینے سے شرابور ہو رہا ہے ۔ اس نے پوچھا۔

’’میں نے تو کہا تھا کہ الماری اٹھانے میں اپنے بھائی سے مدد لینا‘‘۔

بچہ بولا۔’’مدد تو وہ کر رہا ہے ۔ وہ الماری کے اندر ہینگر سنبھالے کھڑا ہے‘‘۔

کتابیں

children in library

ایک چھوٹی بچی وکیل صاحب کے گھر گئی ۔ ڈھیر کتابیں دیکھ کر بولی ۔

’’انکل کیا آپ بھی ابو کی طرح لائبریری کی کتابیں واپس نہیں کرتے ؟‘‘۔

وجہ

ننھے نے ایک روز گھر آکر شکایت کی اسے کلاس میں بلیک بورڈ دکھائی نہیں دیتا ۔

والدین بہت گھبرائے ، آنکھوں کے ڈاکٹر کے پاس لے گئے ۔ اس نے امتحان لیا، اور معائنہ کیا تو آنکھیں بالکل ٹھیک نکلیں۔ اب بات اور بھی پیچیدہ ہوگئی ۔ ڈاکٹر نے تنگ آکر ننھے سے پوچھا ۔

’’آخر تمہیں بلیک بورڈ کیوں نظر نہیں آتا‘‘؟

بچے نے کہا ’’میری اگلی سیٹ پر ایک لمبا لڑکا بیٹھتا ہے ‘‘۔