• صارفین کی تعداد :
  • 1953
  • 1/16/2008
  • تاريخ :

ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے سے ایران کا جوہری معاملہ حل نہیں ہوسکتا ہے

نقشه ایران
 

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرار داد کی حمایت کرنے کے باوجود کہا ہے کہ پابندیاں عائد کرنے سے ایرانی جوہری معاملہ حل نہیں ہوسکتاچینی وزارت خارجہ کے ترجمان لی ووجیان چاؤ نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ ایران پر پابندیاں ایمانداری سے عائد کی جائیں گی لیکن یہ پابندیاں ہمارا مقصد نہیں اور نہ ہی یہ ایرانی جوہری تنازع کا مستقل حل ہوسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عالمی جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام کے تحفظ کی حمایت کی ہےمبصرین کا خیال ہے کہ بڑی طاقتیں اسرائیل کے تباہ کن ایٹمی ہتھیاروں پربالکل خاموش ہیں لیکن ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام پر سیاسی دباؤ برقرارکئے ہوئے ہیں