• صارفین کی تعداد :
  • 253
  • 2/15/2018 7:27:00 PM
  • تاريخ :

روسی مسافربردار طیارہ سخوئی سپر جٹ کی ایران آمد

روسی ساختہ طیارے کی ایران آمد کا مقصد اس طیارے کی صلاحیت کو اُجاگر کرنا اور اس کی مارکیٹنگ کے حوالے سے ایرانی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ تعاون کرنا ہے. ایران کی ایئر لائنز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نے پیر کے روز سخوئی سپر جٹ کی تقریب رونمائی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طیارے کی قیمت دو کروڑ سے اڑھائی کروڑ ڈالر ہے اور اسے خریدنے یا کرئے کے لئے امریکی محکمہ خزانہ سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے.

روسی ساختہ طیارے کی ایران آمد کا مقصد اس طیارے کی صلاحیت کو اُجاگر کرنا اور اس کی مارکیٹنگ کے حوالے سے ایرانی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ تعاون کرنا ہے.

ایران کی ایئر لائنز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نے پیر کے روز سخوئی سپر جٹ کی تقریب رونمائی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طیارے کی قیمت دو کروڑ سے اڑھائی کروڑ ڈالر ہے اور اسے خریدنے یا کرئے کے لئے امریکی محکمہ خزانہ سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے.

'مقصود اسعدی سامانی' نے مزید کہا کہ بعض ایرانی کمپنیوں نے اس طیارے کو خریدنے پر اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے.

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی 10 فیصد پروازیں 45 ہوائی اڈوں میں ہوتی ہیں لہذ ان ہوائی اڈوں میں چھوٹے طیاروں کے استعمال سے ایئرلائنز کمپنیوں کے لئے آمدنی کے لحاظ سے اچھا رہے گا.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ روس گزشتہ سال کہا تھا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ 30 مسافربردار طیاروں کی فروخت پر غور کر رہا ہے.

روسی وزیر توانائی الیکزینڈر نوواک نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ روس، ایران کو 30 سخوئی سوپر جٹ مسافربردار طیاروں کی فروخت پر کام کر رہا ہے.

رواں سال کے 8 فروری کو روس میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی سنائی نے بھی کہا کہ ایران، روس سے سخوئی سوپر جٹ مسافربردار طیاروں کی خریداری کے لئے مکمل طور پر تیار ہے.

یاد رہے کہ روسی کمپنی سخوئی نے اپنے مسافربردار طیاروں کی فروخت کے لئے علاقائی مارکیٹنگ کے عمل کا آغاز کیا ہے اور اس سلسلے میں سخوئی سپر جٹ طیارے نے رواں مہینے میں پاکستان کے شہروں 'کراچی اور لاہور' کا بھی دورہ کیا تھا.