• صارفین کی تعداد :
  • 250
  • 2/12/2018 4:54:00 PM
  • تاريخ :

یمنی فوج کا سعودی اتحادی افواج کے مرکز پر میزائل حملہ

یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کے فضائی حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے سرحدی علاقے نجران میں اتحادی فوجی ٹھکانوں پرراکٹوں سے حملہ کیا ہے جس میں متعدد سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمنی فوج کا سعودی اتحادی افواج کے مرکز پر میزائل حملہ


یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی کے فضائی حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے  سرحدی علاقے نجران میں اتحادی فوجی ٹھکانوں پرراکٹوں سے حملہ کیا ہے جس میں متعدد سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یمنی سرکاری فوج اور عوامی فورسز نے البقع کے قریب فوجی چیک پوسٹ پر سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے اجتماع پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے 26 مارچ سنہ 2015 سے یمن کے مفرور صدر عبدربہ منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانے اور اس ملک پر اپنا تسلط جاری رکھنے کے لئے نہتے عوام کے خلاف جارحیت شروع کر رکھی ہے۔

یمن پر سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک ہزاروں بے گناہ افراد مارے جاچکے ہیں نیز لاکھوں افراد بے گھر بھی ہو گئے ہیں۔

منبع: تسنیم نیوز