• صارفین کی تعداد :
  • 133
  • 2/7/2018 1:32:00 PM
  • تاريخ :

ہم ظالم حکومت کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے: بیٹی آیت اللہ ابراہیم زاکزکی

نائیجیریا کے مسلمان عوام اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنا حامی اور پشت پناہ سمجھتے ہیں۔یہ بات انہوں نے جنوبی ایران کے جزیرے قشم میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 
ہم ظالم حکومت کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے: بیٹی آیت اللہ ابراہیم زاکزکی

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے اسیر رہنما آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی بیٹی نصیبہ زکزکی نے کہا ہے کہ نائیجیریا کی حکومت آئین کے تحت اپنی ذمہ داریوں سے مسلسل پہلو تہی کرتی آرہی ہے اور عدالت کے کھلے احکامات کے باجود آیت اللہ زکزکی کو رہا کرنے سے گریزاں ہے۔

نائیجیریا کی حکومت فوج کے ہاتھوں عوام پر ہونے والے ظلم و ستم کو چھپائے رکھنا چاہتی ہے اور اس نے ملک میں سخت سینسر شپ عائد کر رکھی ہے۔ نصیبہ زکزکی نے ملکی اور عالمی ذرائع ابلاغ سے اپیل کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو پوار کرتے ہوئے عوام کو حقائق سے آگاہ کریں تاکہ حکومت نائیجیریا کو آئین اور قانون کی پاسداری پر مجبور کیا جاسکے ۔

ان کا کہنا تھا کہ نائیجیریا کے مسلمان عوام اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنا حامی اور پشت پناہ سمجھتے ہیں۔یہ بات انہوں نے جنوبی ایران کے جزیرے قشم میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

نصیبہ زکزکی نے کہا کہ نائیجیریا کے عوام خود کو ایران کے اسلامی انقلاب کا سپوت سمجھتے ہیں اور ظلم و استبداد کے خلاف جنگ سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے نائیجیریا کے مظلوم عوام اور اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی حمایت کرنے پر ایرانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

منبع: شفقنا نیوز