• صارفین کی تعداد :
  • 114
  • 1/18/2018 4:58:00 PM
  • تاريخ :

زائرین کے لیے خوشخبری: پاک ایران مسافر ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور ایران کے درمیان مسافر ٹرین بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 
 پاکستان اور ایران کے درمیان مسافر ٹرین کی بحالی


پاکستان اور ایران کے درمیان مسافر ٹرین بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کے ریلوے ماہرین کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل زاہدان ریلوے ماجد آرجونی اور سیکرٹری پاکستان ریلوے بورڈ نے شرکت کی۔ ریلوے حکام نے دونوں ممالک کے درمیان مسافر ٹرین دوبارہ چلانے کا فیصلہ کیا۔

پاک ایران ٹرین سروس کا دوبارہ آغاز محرم سے قبل ہوگا جو ایران کے شہروں مشہد اور قم سے چلائی جائے گی۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان پندرہ روزہ مسافر ٹرین دوبارہ چلائی جائیگی۔ ٹرین سروس کے ساتھ ساتھ کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان 15 مال گاڑیاں بھی چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز