• صارفین کی تعداد :
  • 533
  • 12/26/2017 1:48:00 PM
  • تاريخ :

حضرت امام مہدی(عج) کی حوائج کےحصول کے لیےنصیحت

جو شخص بھی اللہ تعالیٰ کے اوامراور دستورات پرعمل کرنے کی کوشش کرے گا تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی حاجات کے حصول کے لیےاس کی مدد کرے گا

 
حضرت امام مہدی(عج) کی حوائج کےحصول کے لیےنصیحت


اگرچہ ہمارے بارہویں پیشوا حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف پردہ غیبت میں ہیں اورمنتظرین کے لیے ان کےحضورکا ادراک میسرنہیں ہے لیکن آپ نے اپنے مختصراورمفید فرامین میں اپنے منتظرین کےلیےغیبت کے دوراورآخرالزمان کے فتنوں کے دوران انتظارکی عملی راہنمائی فرمائی ہے؛ جیسا کہ ایک مختصر، بامعنی اورعمیق روایت میں آرزووں اورحاجات کےحصول کا راستہ بیان فرمایا گیا ہے۔

 بارہویں امام، قائم آل محمد حضرت حجت بن الحسن عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے نقل ہوا ہےکہ آپ علیہ السلام نے اپنی ایک نورانی اوربابرکت حدیث میں ارشاد فرمایا: جو شخص بھی اللہ تعالیٰ کے اوامراور دستورات پرعمل کرنے کی کوشش کرے گا تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی حاجات کے حصول کے لیےاس کی مدد کرے گا۔

(علامہ مجلسی، بحارالانوار، ج51، ص331

منبع: شفقنا