• صارفین کی تعداد :
  • 416
  • 10/15/2017
  • تاريخ :

برمنگھم میں ایک مسجد کے سامنے ایک نوجوان پر حملہ

بین الاقوامی: انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ایک مسجد کے سامنے ایک برطانوی شہری نے ایک نوجوان پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔

 
برمنگھم میں ایک مسجد کے سامنے ایک نوجوان پر حملہ

خبررساں ایجنسی شبستان نے نیوز چینل یورونیوز کے حوالے سے خبر شائع کی ہے کہ دو روز قبل برمنگم میں ایک مسجد کے سامنے 29 سالہ برطانوی جوان نے ایک 15 سالہ نوجوان پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا جس کی وجہ سے اسے عدالت جانا پڑا۔

مذکورہ شخص نے تین اکتوبر 2017 کو شہر برمنگھم میں مسجد کے سامنے سید حسن نامی نوجوان پر چاقو سے حملہ کردیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ حملہ شہر برمنگھم میں شیعیان اہل بیت(ع) سے متعلق مسجد کے سامنا ہوا اور حملہ آور کو فورا گرفتار کرلیا گیا۔

مذکورہ مسجد کی انتظامیہ کے ممبر سید امجد شاہ نے کہا اس حملے کی کوئی تاویل نہیں ہوسکتی اور یہ حملہ وحشتناک ہے۔

مسجد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس حملے کی وجہ کوئی بھی ہو لیکن اس قسم کے نسل پرستانہ حملوں کا راستہ روکنے کی ضرورت ہے۔