• صارفین کی تعداد :
  • 2027
  • 9/21/2017
  • تاريخ :

کیا امام زمانہ عج سے ملاقات ممکن ہے؟

کیا امام زمانہ عج سے ملاقات ممکن ہے؟

 

 

امام مہدی سے ملاقات (عج) اور اس ملاقات کی حکایات بہت زیادہ اثرات کی حامل ہیں اور آنحضرت (عج) کی غیبت کے زمانے میں بہت زیادہ تاثیر رکھتی ہیں۔ یہ بات ایمان کی تقویت کا باعث اور عقیدہ مہدویت کی ترویج کا باعث ہے۔

شبستان نیوز کے شعبہ مہدویت کے نمائندے کی رپورٹ:

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا عام انسانوں کے لیے امام زمانہ (عج) سے ملاقات کا کوئی امکان ہے؟

ایک زندہ لیکن ظاہری آنکھوں سے غائب امام سے ملاقات کرنا، ایک اہم، حساس اور دلچسپ بحث ہے۔ سب سے پہلے تو ہمیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ جس زمانے میں ہم زندگی گزار رہے ہیں وہ غیبتِ امام کا زمانہ ہے پس اس زمانے میں امام سے ملاقات کی توقع رکھنا امرِ غیبت کی مصلحت و حکمت کے خلاف ہے۔

اس بنا پر اگرچہ امام کے نورانی چہرے کی زیارت یقیناً عظیم نعمت خداوندی ہے لیکن اگر ماحول اور شرائط اس بات کا تقاضا کرتے ہوں کہ امام کا غائب ہونا ضروری ہے تو ایسی صورت میں اللہ کے اس فیصلے پر راضی رہنا چاہیے اور امام زمانہ عج کی سلامتی کو ہر بات پر مقدم رکھنا چاہیے۔ اب اس صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ بحث کرنی چاہیے کہ آیا امام عج سے ملاقات ممکن ہے یا نہیں؟

ملاقات و مشاہدہ کی انواع:

امام مہدی عج کا دیدار و ملاقات چند قسم کی ہو سکتی ہے:

۱۔ رؤیت (آنکھوں سے دیکھنا) جو دیکھنے کے معنی میں ہوتی ہے اس کی دو صورتیں ہیں:

الف۔ کسی محفل میں امام عج کو بغیر پہچانے دیکھنا۔

ب۔ ملاقات کے وقت متوجہ نہ ہونا اور بعد میں متوجہ ہونا۔

۲۔ امام سے ملاقات اور فیضیاب ہونا یعنی سوال و جواب کرنا۔

۳۔ سیر و سلوک میں مکاشفہ کے ذریعے ملاقات کرنا۔
۴۔ خواب میں دیکھنا۔

امام عج کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے حوالے سے مختلف نظریات پائے جاتے ہیں:

        ۱۔ مشاہدہ یا ملاقات کا انکار۔

        ۲۔ مشاہدہ یا ملاقات کا وقوع۔

        ۳۔ مشاہدہ یا ملاقات کا امکان محدود سطح پر۔

ان میں سے ہر نظریے کی ادلہ موجود ہیں، کہ صاحبانِ جستجو کو جن کی تحقیق کرنی چاہیے۔