• صارفین کی تعداد :
  • 10579
  • 11/20/2016
  • تاريخ :

امام خمینی(رہ)کےآثـــار اورتصانیف (حصّہ دوازدھم)

انقلاب ايران

۲۵. الرسائل:
 یہ رسالہ ایک اصولی مسئلہ یعنی معصومین (ع) سے منقول احادیث کے درمیان ''تعادل وتراجیح'' کے بارے میں ہے۔ اس رسالہ کی تالیف کی تاریخ مولف کے قلم سے جو کہ عربی زبان میں لکها گیا ہے، ١٣٧٠ه؁ق ہے۔ البتہ ١٣٨٥ه؁ق میں اس کی پہلی طباعت میں بحث تعادل وتراجیح کے علاوہ قاعدہ لا ضرر، استصحاب، اجتہاد وتقلید اور تقیہ کے مباحث کو شامل کیا گیا اور اس کی تصحیح مجتبیٰ تہرانی نے انجام دی۔ اس کے بعض صفحات کے حاشیہ میں کچه توضیحات پائی جاتی ہیں۔
۲۶. سر الصلاۃ یا معراج السالکین وصلاۃ العارفین:
یہ کتاب، جیسا کہ آداب الصلاۃ کی مناسبت سے اشارہ کیا گیا، نماز کے قلبی آداب اور معنوی اسرار سے متعلق ہے اور اس میں گہرے اور وزنی مطالب پائے جاتے ہیں۔ یہ کتاب فارسی زبان میں ہے اور عرفاء کی اصطلاحات کے ذکر کے ساته خواص کیلئے تحریر کی گئی ہے۔ اس کتاب کو ١٣٥٨ه؁ق میں تحریر کیا گیا۔ اس میں نماز کے معنوی اسرار کے بیان کے ضمن میں سلوک الی اﷲ کے مقامات، مدارج اور منازل کی توضیح دی گئی ہے۔ اس کتاب اور کتاب آداب الصلاۃ میں آیات وروایات کی بعض عرفانی تاویلات ذکر کی گئی ہیں اور احکام نماز جیسے طہارت، ازالہ نجاست، مکان کے مباح ہونے، وقت میں داخل ہونے اور اس طرح کے مسائل کے بیان کے ساته ساته ان کے باطن اور اسرار پر بهی توجہ دی گئی ہے۔
    یہ کتاب ١٣٦٩ه؁ش (١٩٩٠ ء) میں اصلاح اور فہرستوں کے ساته ادارہ تنظیم ونشر آثار امام خمینی ؒ نے شائع کی۔ البتہ اس سے قبل بهی کئی بار شائع ہوچکی تهی۔ ( جاری  ہے )