• صارفین کی تعداد :
  • 530
  • 7/1/2016
  • تاريخ :

امت مسلمہ کو متحد ہو کر فلسطينيوں کا دفاع کرنا چاہيے

 رہبر انقلاب اسلامی: پارلیمنٹ کے اقلیتی نمائندوں سے ملاقات


رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے عدليہ کے سربراہ اور اہلکاروں سے ملاقات ميں عالمي يوم قدس کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: يوم قدس کے موقع ايران اور عالم اسلام ميں فلسطينوں کي حمايت ميں عظيم الشان ريلياں نکالي جائيں گي جبکہ امت مسلمہ پر فرض ہے کہ وہ متحد ہو کر فلسطينيوں کا دفاع کرے۔

مہر خبررساں ايجنسي کي اردو سروس کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے عدليہ کے سربراہ اور اہلکاروں سے ملاقات ميں عالمي يوم قدس کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: يوم قدس کے موقع  ايران اور عالم اسلام ميں فلسطينوں کي حمايت ميں عظيم الشان ريلياں نکالي جائيں گي جبکہ امت مسلمہ کو متحد ہوکر فلسطينيوں کا دفاع کرنا چاہيے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اس ملاقات کے آغاز ميں آيت اللہ  شہيد بہشتي کو خراج تحسين پيش کرتے ہوئے فرمايا: شہيد بہشتي بہترين مدير و مدبر اور خوش فکر انسان تھے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے عدليہ کے سربراہ کي کوششوں کو سراہتے ہوئے فرمايا: قانون کے اجراء پر نگراني اور جرائم کي روک تھام عدليہ کے اصلي وظائف ميں شامل ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے عدليہ کي خدمات کو عوام تک پہنچانے کے سلسلے ميں تاکيد کرتے ہوئےفرمايا: عدليہ کي خدمات کے بارے ميں عوام کو آگاہ کرنا چاہيے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامي نےفرمايا:  عالمي سطح پر ايراني عوام کے حقوق کے تحفظ کے سلسلے ميں عدليہ کو اہم اقدامات انجام دينے چاہييں اور ايراني قوم کے حقوق ضائع کرنے کي کسي کو اجازت  نہيں ديني چاہيے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامي نے يمن ميں انساني حقوق کي بڑے پيمانے پر  پامالي اور اقوام متحدہ کي اس پر خاموشي کي مذمت کرتے ہوئے فرمايا: سعودي عرب يمن ميں مجرمانہ اور بھيانک جرائم کا ارتکاب کرکے ننھے اور معصوم بچوں کو قتل کر رہا ہے اور يمن پر آل سعود کے ہاتھوں ہونے والے بھيانک اور وحشيانہ  جرائم پر اقوام متحدہ نے اپني آنکھيں بند کر رکھي ہيں جو اس عالمي ادارے کي بہت بڑي ذلت اور رسوائي کا باعث ہے۔