• صارفین کی تعداد :
  • 386
  • 6/2/2016
  • تاريخ :

حضرت امام خميني (رہ) کي 27 ويں برسي کے موقع پر ايک ملين 750 ہزار زائرين کي شرکت متوقع

حضرت امام خمینی (رہ) کی 27 ویں برسی


رہبر کبير اور باني انقلاب اسلامي حضرت امام خميني (رہ) کي 27 ويں برسي کے موقع پر ايک ملين 750 ہزار ملکي اور غير ملکي زائرين کي شرکت متوقع ہے اس عظيم اجتماع سے رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي امام خامنہ اي خطاب کريں گے۔
مہر خبررساں ايجنسي کے نامہ نگار کي رپورٹ کے مطابق رہبر کبير اور باني انقلاب اسلامي حضرت امام خميني (رہ) کي 27 ويں برسي کے موقع پر ايک ملين 750 ہزار ملکي اور غير ملکي زائرين کي شرکت متوقع ہے اس عظيم اجتماع سے رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي امام خامنہ اي خطاب کريں گے۔

اطلاعات کے مطابق ايران کے مختلف شہروں سے لوگ پيدل اور گاڑيوں پر سوار ہو کر حضرت امام خميني (رہ)کے روضہ مبارک کي جانب رواں دواں ہيں جہاں وہ 14 خرداد مطابق 3 جون 2016 ء باني انقلاب اسلامي حضرت امام خميني (رہ) کے روضہ مبارک پر حاضر ہو کر تجديد عہد کريں گے۔ حضرت امام خميني کي برسي کے موقع پر ہر سال کئي اسلامي ممالک سے بھي ہزاروں زائرين رضاکارانہ طور ہر سال حضرت امام خميني کي برسي ميں شرکت کي سعادت حاصل کرتے ہيں۔ ادھر آج ايران کے نائب وزير داخلہ نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال حضرت امام خميني (رہ) کي برسي ميں 13 لاکھ ايراني اور 450 ہزار غير ايراني زائرين کي شرت متوقع ہے۔  انھوں نے کہا کہ اس موقع پر تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہيں اور اس سلسلے ميں تمام اداروں کا باہمي تعاون جاري ہے  انھوں نے کہا کہ خضرت امام خميني (رہ) کي محبت مومنين کے دلوں  ميں جلوہ گر ہے کيونکہ انھوں نے سامراجي طاقتوں کے خلاف عملي اقدام  کرکے دنيا کو ايک نئي فکر عطا کي ہے۔