• صارفین کی تعداد :
  • 900
  • 5/29/2016
  • تاريخ :

سعودي عرب نے صد عن سبيل اللہ کا ارتکاب کر ديا

سعودی عرب نے صد عن سبیل اللہ کا ارتکاب کر دیا

اسلامي جمہوريہ ايران کے ادارہ حج اور زيارت نے ايک بيان ميں کہا ہے کہ سعودي عرب نےصد عن سبيل اللہ کا ارتکاب کرتے ہوئے سکيورٹي کي ضمانت نہ ديکر ايراني حجاج کے لئے اس سال حج کا راستہ روک ديا ہے بيان ميں کہا گيا ہے کہ سعودي عرب حج کي عبادت کو اپني معاندانہ سياست کے ساتھ منسلک کر رہا ہے۔ مہر خبررساں ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق اسلامي جمہوريہ ايران کے ادارہ حج اور زيارت نے ايک بيان ميں کہا ہے کہ سعودي عرب نےصد عن سبيل اللہ کا ارتکاب کرتے ہوئے سکيورٹي کي ضمانت نہ ديکر ايراني حجاج کے لئے اس سال حج کا راستہ روک ديا ہے بيان ميں کہا گيا ہے کہ سعودي عرب حج کي عبادت کو اپني معاندانہ سياست کے ساتھ منسلک کررہا ہے۔  ايران کے ادارہ حج و زيارات نے اعلان کيا ہے کہ ايراني زائرين اس سال حج کا فريضہ ادا نہيں کرپائيں گے۔کيونکہ سعودي عرب نے حج کےگذشتہ معاہدے پر عمل کرنے سے انکار کرديا ہے اور وہ ايسا معاہدہ  مسلط کرنے کي تلاش ميں ہے جو حج ابراہيمي کي روح کے منافي ہے۔ بيان ميں کہا گيا ہے کہ ايران نے مذاکرات ميں ہر ممکن انعطاف پيدا کرنےکي کوشش کي ليکن سعودي حکام اپنے معاندانہ موقف پر اڑے رہے اور ان کے بيانات ميں کافي تضاد پاياجاتا ہے۔  سعودي عرب ، صد عن سبيل اللہ کا ارتکاب کرتے ہوئے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف معاندانہ پاليسي پر عمل پيرا ہے سعودي عرب کے حکام کي نااہلي اور غفلت  کي بنا ميں ہر سال سيکڑوں حجاج لقمہ اجل بن جاتے ہيں۔ ايراني ادارہ حج کے مطابق ايران حج کو ايک معنوي اور الہي عبادت سمجھتا ہے جبکہ سعودي عرب اسے اپني معاندانہ سياست کے ساتھ منسلک کررہا ہے اور حج کو سياسي حربے کے طور پر استعمال کرنے کي کوشش کررہا ہے?ادارہ حج کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ صد عن سبيل اللہ کي تمام تر ذمہ داري سعودي عرب پر عائد ہوتي ہے۔