• صارفین کی تعداد :
  • 577
  • 3/28/2016
  • تاريخ :

میزائل توانائی کو مزید مضبوط بنا کر امریکی اقدامات کا جواب دیا جائے گا، محمد جواد ظریف

میزائل توانائی کو مزید مضبوط بنا کر امریکی اقدامات کا جواب دیا جائے گا، محمد جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تہران کے خلاف واشنگٹن کی حالیہ میزائلی پابندیوں کے ردعمل میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایران کی میزائل توانائی کو اور زیادہ مضبوط بنایا جائے گا۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ہفتے کے روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک بیان میں تاکید کے ساتھ کہا کہ امریکی اقدامات کا ایران کی میزائل توانائی کو مزید مضبوط بنائے جانے کے ذریعے جواب دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی میزائل توانائی کو محدود کئے جانے کے بارے میں کوئی بات نہیں ہو گی اور ایران کے ان ہتھیاروں کا جوہری ہتھیاروں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران کے صدر کی جانب سے وزیر دفاع کو دی جانے والی ہدایات کی بنیاد پر میزائلی توانائی کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ کی وزارت خزانہ نے جمعرات کے روز ایران کی ماہان ایئر لائنز کمپنی اور ایران کے میزائل پروگرام میں تعاون کے الزام میں دو برطانوی شہریوں اور چھے ایرانی و غیر ملکی کمپنیوں کا بائیکاٹ کر دیا۔ اس سے قبل ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اقتدار ولایت میزائلی مشقوں کے دوران متعدد دور مار بیلسٹیک میزائلوں کا تجربہ کیا جس پر ایرانی قوم کے دشمنوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور امریکی کانگریس نے ایران کے میزائل پروگرام کے خلاف نئی پابندیاں عائد کئے جانے کا اعلان کیا۔