• صارفین کی تعداد :
  • 656
  • 3/16/2016
  • تاريخ :

پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی

پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی


پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا آغاز کامیابی کے ساتھ کیا۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا -

پاکستانی ٹیم نے مقررہ بیس اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو ایک رن بنائے -

پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ نے چونسٹھ، احمد شہزاد نے باون اور کپتان شاہد آفریدی نے انیس گیندوں پر چارچھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے جارحانہ انداز میں انچاس رن بنائے -

جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ بیس اورووں میں چھے وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھیالیس رن ہی بناسکی - بنگلہ دیش کی طرف سے تجربہ کار کھلاڑی شکیب الحسن نے پچاس رن بنائے - پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی اور محمد عامر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں -

پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا - پاکستان کی ٹیم اپنا اگلا میچ روایتی حریف ہندوستان سے انیس مارچ کو کولکتہ میں ہی کھیلے گی -