• صارفین کی تعداد :
  • 868
  • 2/15/2015
  • تاريخ :

رہبر انقلاب کا پیغام یورپی جوانوں تک پہنچ گیا

رہبر انقلاب کا پیغام یورپی جوانوں تک پہنچ گیا

 امریکی قومی مفادات کی کونسل کے چیئرمین نے کہا ہے کہ امریکی ذرائع ابلاغ کی مرضی و منشا کے خلاف امریکی نوجوانوں کو رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام موصول ہوگیا-
امریکی قومی مفادات کی کونسل کے چیئرمین اور نامور امریکی صحافی الیسن ویر نے، جو ایران آئے ہوئے ہیں،ہفتے کے روز شہر اصفہان میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اس سوال کے جواب میں کہ امریکی اور مغربی ذرائع ابلاغ میں صیہونیوں کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے بارے میں ان کا کیا کہنا ہے،کہا ہے کہ اس اثرورسوخ کی کئی وجوہات ہیں اور اس سلسلے میں جو پیسہ خرچ ہورہا ہے نیز سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور اسی طرح کسی بھی مہم کو کنٹرول یا اس کی ترویج پر جو کچھ خرچ کیا جارہا ہے وہی صیہونیوں کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کی اصل وجہ ہے- انھوں نے کہا ہے کہ صیہونیوں نے اس بارے میں مکمل منصوبہ بندی کی ہے- انھوں نے یورپ و امریکہ کے نوجوانوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام اور اس پیغام کے مرتّب ہونے والے اثرات کے بارے میں کہا کہ یہ پیغام نہایت ہی منطق و درایت کے ساتھ یورپ و امریکہ کے جوانوں کو دیا گیا مگر امریکی ذرائع ابلاغ نے اس پیغام کو کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کی اور نہیں چاہا کہ یورپ و امریکہ کے نوجوان اس پیغام سے واقف ہوں تاہم انٹرنیٹ کے ذریعے وہ اس پیغام کو حاصل کرنے میں بخوبی کامیاب رہے اور یہ پیغام،بہت سے نوجوانوں کی توجہ کا مرکز بنا ہے-


متعلقہ تحریریں:

رہبر معظم کا يورپ اور امريکہ کے تمام جوانوں کے نام پيغام (دوسرا حصہ)

رہبر معظم کا يورپ اور امريکہ کے تمام جوانوں کے نام پيغام