• صارفین کی تعداد :
  • 754
  • 10/29/2014
  • تاريخ :

ايران، تعلقات کے فروغ کے لئے فرانس کے نئے رحجان کا خيرمقدم

ایران، تعلقات کے فروغ کے لئے فرانس کے نئے رحجان کا خیرمقدم

اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ ميں قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي کميشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ تہران، ايران کے ساتھ اقتصادي تعاون اور دوجانبہ تعلقات کے شعبے ميں فرانس کے نئے اور منفرد رحجان کا خيرمقدم کرتا ہے- ہمارے نامہ نگار کي رپورٹ کے مطابق علاءالدين بروجردي کہ جو ايک اعلي سطحي وفد کے ہمراہ، فرانس کے پارليماني ارکان سے ملاقات کے لئے پيرس کے دورے پر ہيں، پير کي رات فرانس کي سينٹ کے چيئرمين کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافيوں سے گفتگو کرتے ہوئے تاکيد کي کہ، دونوں ملکوں کي پارليمنٹ کے درميان ديرينہ اور دوستانہ تعلقات ہيں- اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ ميں قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي کميشن کے سربراہ نے مزيد کہا کہ ايران اور فرانس کي پارليمنٹ، مختلف شعبوں ميں دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ ميں مددگار ثابت ہوسکتي ہيں- فرانس کي سينٹ کے چيئرمين نے بھي اس ملاقات ميں ايران کے جوہري مسئلہ کے جلد از جلد حل کي اميد ظاہر کرتے ہوئے تاکيد کي کہ فرانس، ايران کے ساتھ اقتصادي تعلقات کے فروغ کے لئے مذاکرات کے لئے آمادہ ہے-


متعلقہ تحریریں:

ايران يمن ميں انصار اللہ کي جد جہد کي حامي ہے

ايران ايک علاقائي سپر طاقت