• صارفین کی تعداد :
  • 1503
  • 10/6/2014
  • تاريخ :

پاکستاني طالبان نے داعش سے اتحاد کا اعلان کر ديا

کوئٹہ تفتان راستہ زائرین کے لئے بند

پاکستاني طالبان نے شام اور عراق ميں سرگرم دہشت گرد گروپ داعش کے ساتھ اتحاد کا اعلان کر ديا- کالعدم تحريک طالبان پاکستان نے ہفتہ کو عيد الضحي کے موقع پر ايک جاري پيغام ميں داعش کے مقاصد کي مکمل حمايت ظاہر کي- ٹي ٹي پي کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے نامعلوم مقام سے رائٹرز کو بھيجے گئے اي ميل پيغام ميں کہا ہمارے بھائيوں، ہميں آپ کي کاميابيوں پر فخر ہے- ہم آپ کے غم اور خوشي ميں آپ کے ساتھ ہيں- موجودہ مشکل حالات ميں ہم آپ سے صبر اور استحکام کي اپيل کرتے ہيں، بالخصوص ايسے وقت ميں جب آپ کے تمام دشمن آپ کے خلاف متحد ہو چکے ہيں- خدارا، آپسي دشمنياں پس پشت ڈال ديں، دنيا کے تمام مسلمانوں کو آپ سے بہت اميديں ہيں، ہم آپ کے ساتھ ہيں، ہم آپ کو مجاہدين اور حد ممکن معاونت فراہم کريں گے- پاکستاني طالبان نے خطے کے تمام عسکريت پسندوں سے ايک عالمي اسلامي رياست کي مہم چلانے والے گروپ داعش کي مدد کرنے کو کہا ہے-

شام اور عراق کے وسيع و عريض حصہ پر قابض تنظيم داعش اب جنوبي ايشياء ميں اپنے قدم جمانا چاہتي ہے، جہاں مقامي طالبان پاکستان اور افغان حکومت کے خلاف سرگرم ہيں- يہ اعلان ايسے وقت سامنے آيا ہے جب ستمبر ميں القاعدہ کے سربراہ ايمن الظواہري نے سابق طالبان کمانڈر عاصم عمر کو اپني جنوبي ايشياء برانچ کا سربراہ مقرر کيا تھا- داعش اور القاعدہ سے جڑے طالبان کمانڈروں کے درميان مضبوط اتحاد کے شواہد اتنے واضح نہيں ليکن حال ہي ميں داعش کے کارکن پشاور ميں پمفلٹس تقسيم کرتے نظر آئے- اسي طرح ہندوستان کے زير انتطام کشمير ميں جلسوں ميں بھي داعش کے جھنڈے نظر آئے- اردو، پشتو اور عربي ميں جاري يہ بيان ايسے وقت بھيجا گيا جب جمعہ کو داعش نے برطانوي رضاکار ايلن ہيننگ کا سر قلم کرنے کي ايک وڈيو جاري کي تھي-

بااثر قبائلي محسود گروپ نے 2013 کے آواخر ميں ٹي ٹي پي کے نئے سربراہ ملا فضل اللہ کي اتھارٹي ماننے سے انکار کر ديا تھا جس کي وجہ سے گزشتہ ايک سال کے دوران آپسي دشمنيوں کي وجہ سے گروپ کو شديد نقصان پہنچا-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران


متعلقہ تحریریں:

داعش کے خلاف عالمي اتحاد

داعش کي سرگرميوں کي روک تھام