• صارفین کی تعداد :
  • 4403
  • 8/8/2014
  • تاريخ :

ہندوستاني سياست پر مذھبي انتہاپسندوں کا قبضہ ( حصّہ دوّم )

ہندوستانی سیاست پر مذھبی انتہاپسندوں کا قبضہ ( حصّہ دوّم )

بھارت کے مختلف شہروں ميں ہونيوالے ہندو مسلم فسادات، مسلم کش خوني واقعات اور مقبوضہ کشمير کے مسلمانوں پر انسانيت سوز مظالم ايک پوري تاريخ اور ثبوت رکھتے ہيں کہ بھارت نے بظاہر تو اپنے چہرے پر سيکولرازم کي نقاب چڑھا رکھي ہے ليکن درحقيقت وہ ہندومت کا پرچارک انتہا پسند ملک ہے اور اس کے حکمراں پرلے درجے کے متعصب، مسلمان دشمن اور انتہا پسند ہندوازم کے رکھوالے ہيں اور وہاں کي سياسي جماعت بھارتيہ جنتا پارٹي (بي جے پي) ہندوازم کي سب سے بڑي داعي اور مسلم دشمن جماعت ہے جس کے کٹر متعصب سياستدان نريندر مودي نے بھارت کے حاليہ عام انتخابات ميں تاريخي کاميابي حاصل کرکے بھارت کے سيکولر ملک ہونے کے ڈھول کا پول کھول ديا ہے- چھ دہائيوں کے بعد پہلي مرتبہ بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگيا- بھارت اب سيکولر ملک نہيں رہا بلکہ وہ اپنے اصل کي طرف لوٹ گيا ہے- ہندوستان ميں مسلمانوں کي حالت زار کسي سے ڈھکي چھپي نہيں ہے - کشمير ميں مسلمانوں پر جو مظالم ڈھاۓ جاتے رہے ہيں ، وہ بھي غزہ کے مسلمانوں پر ڈھاۓ جانے والے مظالم جيسے ہيں - کشمير کا مسئلہ بھي اتني ہي توجہ کا طلب گار ہے جتني توجہ دنيا ميں دوسرے مسائل کو درکار ہے -

ميرواعظ نے کہا کہ کشمير ميں حکومتيں يا چہرے بدلنے سے اس مسئلہ کي حقيقت پر کوئي اثر نہيں پڑتا اور ضرورت اس امر کي ہے کہ کشميريوں کے جذبات اور احساسات کو سمجھا جائے اور اس مسئلہ کے حل کے ضمن ميں آگے بڑھنے کيلئے حقيقت پسندانہ سوچ اور اپروچ اختيار کي جائے اور مسئلہ سے جڑے تينوں فريقين ہندوستان، پاکستان اور کشميري مزاحمتي قيادت کے درميان ايک بامعني مذاکراتي سلسلے کا آغاز کيا جائے- حريت(ع) چيرمين نے کہا کہ ہم ہندوستان کے عوام کيخلاف نہيں بلکہ چاہتے ہيں کہ اس پورے خطے ميں امن اور اقتصادي ترقي ہو ليکن اس کے لئے ضروري ہے کہ اس راہ ميں جو سب سے بڑي رکاوٹ حائل ہے اس کو دور کيا جائے- انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمير ہندوستان اور پاکستان کے درميان کشيدگي کي بنيادي وجہ ہے اور اس مسئلہ کو ليکر دونوں ممالک کے درميان کئي جنگيں بھي ہوچکي ہيں- سيز فائر لائن کے وجود ميں آنے سے کشميري تقسيم ہوکر رہ گئے ہيں - کشميري عوام ايک مستقل کرب و عذاب سے دوچار ہيں - يہاں آئے روز کرفيو کا نفاذ ، بندشوں حتيٰ کہ سياسي اور مذہبي سرگرميوں پر پابندياں روز کا معمول بن چکي ہيں - ميرواعظ نے ان صحافيوں پر زور ديا کہ وہ مسئلہ کشمير سے جڑے سياسي اور انساني حقائق کو نماياں طور پر اپنے اخبارات ميں ابھار کر مسئلہ کشمير سے متعلق ہندوستان کے عوام ميں پيدا کي گئي غلط فہميوں کے ازالہ کيلئے اپني پيشہ ورانہ کوششيں بروئے کار لائيں-

دوسري جانب ہندوستان کے زيرانتظام کشمير کي مسلم ليگ نے واضح کيا ہے کہ جموں کشمير ہندوستان کا حصہ نہيں ہے اور نہ کھبي رہے گا بلکہ جب تک رياست سے فوجي انخلاء نہيں ہوتا تحريک جاري رہے گي-

مسلم ليگ کے جنرل سيکريٹري عبدالاحد پرہ اور چيف آرگنائزر فيروز احمد خان نے اپنے ايک مشترکہ بيان ميں کہا ہے کہ ہندوستان کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے کشمير سے متعلق جو بيان ديا ہے وہ دن کو رات کہنے کے مترادف ہے- ترجمان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ايسے بيانات سے حقيقت کو بدلا نہيں جا سکتا جبکہ ساري دنيا جانتي ہے کہ اقوام متحدہ کے مبصرين کي جموں کشمير ميں موجودگي اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ رياست کے مستقبل کا فيصلہ ہونا ابھي باقي ہے- انہوں نے کہا کہ جموں کشمير کے حوالے سے اقوام متحدہ کي جو قرارداديں منطور کي گئي ہے ان پر پاکستان کے علاوہ ہندوستان کے دستخط بھي موجود ہيں-ترجمان کے مطابق انہوں نے کہا کہ کشميري عوام نے ہميشہ اپنے جذبات کي وابستگي کا اظہار پاکستان کے ساتھ کيا ہے- بيان کے مطابق اانہوں نے کہا کہ جب تک جموں کشمير سے ہندوستاني افواج کا انخلاء نہيں ہوتا تب تک جدوجہد جاري رہے گي-

 

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان

 


متعلقہ تحریریں:

نظرياتي  لحاظ سے  تاريخ قيام پاکستان

قيام پاکستان  کا خواب اور حقيقت