• صارفین کی تعداد :
  • 5949
  • 3/10/2014
  • تاريخ :

حقيقي طاقتور جوڑا  ( حصّہ دوّم  )

عقد کے ساتھ ہی ازدواجی احکام نافذالعمل

آنحضرت صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم  نے ارشاد فرمايا :

”‌ جس نے شادي کي اس نے اپنا نصف دين محفوظ کر ليا  "

اسلام کي رو سے ہر مسلمان جوڑا جو اسلامي تعليمات کے مطابق شادي کے بندھن ميں بندھ گيا ہے وہ مثالي بن سکتا ہے اگر وہ اسلام کے بتاۓ ہوۓ اصولوں کے مطابق زندگي بسر کرے - ايسا جوڑا بڑي سادگي کو اختيار کرکے بھي " طاقتور جوڑا " بنے گا -

يہاں ايک عام طاقتور جوڑے اور ايک اسلامي طاقتورجوڑے کے درميان فرق کي کچھ مثاليں ہيں -

ايک عام طاقتور جوڑے کو اس بات کي بہت فکر ہوتي  ہے کہ وہ کيا پہنے ہوئے ہے اور کس طرح سےمعاشرے کي طرف سے اس کو ديکھا يا سوچا جا رہا ہے- جب کہ ايک اسلامي طاقتور جوڑے کو صرف اس بات کي فکر ہوتي ہے کہ  خدا کي نگاہ ميں وہ کيسا ہے-

ايک عام طاقتور جوڑا خود کو خوبصورت بنانے  اور اپنے آپ کو فيشن کے مطابق اپ ٹو ڈيٹ رکھنے کے لۓ بہت زيادہ پيسے خرچ کر ديتے ہيں- جب کہ ايک اسلامي طاقتور جوڑے اپني روح کو خوبصورت بنانے اور اپني مذہبي ذمہ داريوں کو پورا کرتے ہيں، اور اس بات کو يقيني بنانے کے اپنے وقت کو ان پر خرچ کرتے ہيں-

ايک عام طاقتور جوڑا اپني شام کو پارٹي اور گپ شپ ميں گزار ديتا ہے- ايک اسلامي طاقتور جوڑا اپنے رب کے قرب کو حاصل کرنے اور ايک دوسرے کے ساتھ پر امن طريقے سے رہنے ميں اپنے وقت کو خرچ کرتا ہے-

ايک عام  دنياوي طاقتور جوڑا زيادہ سے زيادہ مال و دولت جمع کرتا ہے تاکہ وہ ايک عيش اور آرام دہ زندگي گزار سکے- ايک اسلامي طاقتورجوڑا مال کي ذخيرہ اندوزي کے بارے ميں فکر مند نہيں ہے، وہ بس اتنے کي ہي خواہش اور کوشش کرتے ہيں جو ان کي ضروريات اور مذہبي ذمہ داريوں کو پورا کرنے کے لئے کافي ہوتا ہے.

ايک عام طاقتور جوڑے کو اس بات کي بہت فکر ہوتي ہے کہ آج کل فيشن ميں کيا ہے-وہ جديد فيشن اور موسيقي پر اس لۓ نظر رکھتے ہيں تاکہ وہ خود کو ماڈرن ثابت کر سکيں،جبکہ ايک اسلامي جوڑا خود کو دنيا کے ان مسائل سے دور رکھتا ہے تاکہ وہ اپني توجہ کو اپنے مذہبي فرائض پر مرکوز رکھ سکيں- انکو بس اس بات کي فکر ہوتي ہے کہ کس طرح سے وہ خود کو خدا کے مزيد ‍ قريب کر سکتے ہيں- ( جاري ہے )

 

شعبہ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

کامياب ازدواجي زندگي کے ليۓ پانچ سنہري اصول

ازدواجي زندگي کے مسائل