• صارفین کی تعداد :
  • 742
  • 3/7/2014
  • تاريخ :

ايران کے پارليماني وفد کا دورۂ کيوبا

ایران کے پارلیمانی وفد کا دورۂ کیوبا

ايران کي مجلس شورائے اسلامي کے، قومي سلامتي و خارجہ پاليسي کميشن کے تين اراکين پر مشتمل ايران کا ايک پارليماني وفد، کيوبا کے دورے پر ہوانا پہنچا ہے- ايران کے اس پارليماني وفد نے، جس ميں علاء الدين بروجردي، محمد صالح جوکار اور سيد باقر حسيني شامل ہيں، اس سے قبل کاراکاس ميں اپنے ايک روزہ قيام کے دوران ونيزوئلا کے آنجہاني صدر ہوگو شاويز کي پہلي برسي کي مناسبت سے منعقدہ ايک پروگرام ميں شرکت کي- علاءالدين بروجردي نے کيوبا کيلئے روانہ ہوتے وقت ايک بيان ميں کہا کہ ايران کے اس پاريماني وفد کا دورۂ کيوبا اس ملک کي پارليمنٹ کے خارجہ پاليسي کميشن کي دعوت پر انجام پا رہا ہے اور وہ ہفتے کے روز ونيزوئلا کے حکام سے ملاقات و گفتگو کيلئے دوبارہ کاراکاس واپس چلے جائيں گے-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران


متعلقہ تحریریں: