• صارفین کی تعداد :
  • 5666
  • 3/3/2014
  • تاريخ :

گھر کو کيسے جنت بنا‏ئيں ( حصّہ پنجم )

گھر کو کیسے جنت بنا‏ئیں ( حصّہ پنجم )

نسخہ نمبر 6

--{ ہر وقت شکر کرنے کي عادت ڈال ليں ہر حال ميں }--

الحمد للہ علي کلّ حال-------ہر وقت الہي تيرا شکر ہے -

اتنا شکر کرنے سے آپ کي زبان اور دل شکر (چيني ) کي طرح ميٹھي ہو جائيں گي اور آپ کا شوہر سے بھي جھگڑا نہ ہوگا -

شوہر گھر ميں کيسي بھي چيزيں لائيں اس کا دل رکھنے کيلئے بہ تکلّف ہي  کلمات شکر ادا کيجئے ہر چيز کو شکر کے چشمے لگا کر ديکھيں تو ان برائياں چھپ جائيں گي ، اچھائياں آپ کے سامنے آئيں گي -

حضور اکرم (ص) ن ےايک دفعہ عورتوں سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمايا کہ ميں نے دوزخ ميں سب سے زيادہ عورتوں کو ديکھا ہے ، وجہ پوچھي گئي تو فرمايا "تکفرون العشير" يعني شوہروں کي ناشکري کي وجہ سے -

اگر آپ اس دنيا کو مسافر خانہ سمجھ ليں ، امتحان گاہ سمجھ ليں - يہاں رات دن چيزيں جمع کرنے ميں لگے رہنا ہروقت مٹي گارے کے مکان کي سجاوٹ ہي ميں مصروف رہنا انتہائي حماقت ہے جب ملک الموت آئے گا تو پھر ايسي عورتيں افسوس کريں گي ------کہ مجھے کچھ مہلت دے دو اب ميں نيکي کروں گي ، اب گھر کا سامان کم کروں گي- فضول خرچي نہيں کروں گي ، آئندہ ميں گناہ نہيں کروں گي ، بے پردہ باہر جا کر اللہ تعالي کو ناراض نہيں کروں گي -

ليکن اس وقت افسوس اور پچھتاوے کا کوئي فائدہ نہ ہوگا -

لہذا خدارا اپنے اور اپنے شوہر کے قمتي پيسوں کو فقط اور فقط آسائشوں ہي کے حصول ميں ضائع نہ کريں بلکہ ان کو جمع کرکے خدا کے اس دين کو ساري دنيا ميں پھيلانے کي کيلئے خرچ کريں -

پيسے جمع کرکے شوہروں کو ديں کہ جائيے اس پيسے کو علم دين کي ترويج ميں خرچ کيجئے ،فلاں ،غريب ، مسکين کي مدد کيجئے -غريب رشتہ دار لڑکيوں کي شادي ميں خرچ کروائے -

ان تمام کاموں ميں خرچ کرنے کي برکت سے گھر ميں انشااللہ جھگڑے مکمل طور پر ختم ہوجائيں گے -شکر کا يہي مفہوم ہے کہ خدا کي نعمتوں کو اس کي راہ ميں خرچ کرنا -

شوہر جب کوئي چيز لائے اس کا شکريہ ادا کرے "جزاک اللہ خيرا" (خدا آپ کو جزائے خيردے ) يہ کہنے کي عادت ڈاليں -

اور چھوٹے بچوں کو بھي اس کا عادي بنائيں ، اگر بچوں کوآپ پاني کا گلاس ديں ، کوئي کھانے کي چيزيں ديں تو يہ کہلوائيے جزاک اللہ خيرا -اگر بچے سے کوئي کام ليا اور وہ کام کرلے تو کہئے جزاک اللہ خيرا - ( جاري ہے )


متعلقہ تحریریں: