• صارفین کی تعداد :
  • 5673
  • 2/25/2014
  • تاريخ :

گھر کو کيسے جنت بنا‏ئيں ( حصّہ دوّم )

گھر کو کیسے جنت بنا‏ئیں ( حصّہ دوّم )

نسخہ نمبر 2

جي ہاں -----يہ لفظ بولنا سيکھ ليں  -  يہ جھگڑوں سے نجات پانے کا زرّين نسخہ ہے -

شوہر کہے کہ آج فلان جگہ چلنا ہے ----- کہے جي ہاں انشااللہ ضرورچليں گے - اگر شوہر کا کسي تقريب ميں جانے کا دل نہيں چاہ رہا ---- تو کہے جي ہاں بالکل نہيں جاۆں گي ،جيسا آپ کہيں گے ويسا ہي ہوگا -آپ ميرے شوہر ہيں آپ کي بات مقدم ہے ، آپ بالکل غم نہ کريں آپ جيسا کہيں گے ويسا ہوي ہو گا -----اب اگر جانے کو زيادہ ہي دل چاہ رہا ہے تو اس دوران دورکعت نماز پڑھ کر خدا سے دعا کرے -

"اے اللہ ! سارے انسانوں کے دل آپ کي دوانگليوں ميں ہيں آپ جيسا چاہيں پھيرديں -جب آپ کوئي فيصلہ کرديں تو کوئي اس کو روک نہيں سکتا اگر اس جانے ميں خير نہيں تو  ميرے دل سے اس حاجت ہي کو نکال ديں ورنہ ميرے شوہر کو راضي کرديں "-

اور پھر جب شوہر کا غصّہ ٹھنڈا ہوجائے تو اس وقت نرمي سے کہے  -

"مناسب ہوتا اگر آپ مجھے اس شادي ميں جانے کي اجازت دے ديں ، آج ان کے گھر ميں خوشي کا موقع ہے ميں نہ جاۆں گي تو ان کي خوشي مکمل نہ ہوگي اگر آپ اجازت دے ديں تو مہرباني ہوگي -"

اگر وہ پھر بھي نہ مانے تو صبر کرليں ---ليکن چند امور ميں ہي ان کي مان لينے سے شوہر کو آپ ايسا اعتماد پيدا ہو جائے گا پھر انشاءاللہ وہ آپ کي باتوں کو کبھي رد نہيں کرے گا -

نسخہ نمبر 3

معاف کر ديجئے ،آيندہ ايسا نہيں ہو گا -

يہ ايسا جملہ ہے جو سنگ دل سے سنگدل شخصي کو بھي موم بنا ديتا ہے ، سخت سے سخت غلطي کو بھي چھوٹا بناديتا ہے ، بڑي سےبڑي آگ کے لئے پاني کا کام ديتا ہے ظالم کو رحم پر مجبور کر ديتا ہے ،دشمن کو دوست بنا ديتا ہے -

يہ نسخہ کسي انسان کا ، بشر کا قول نہيں بلکہ انسانوں کے پيداکرنے  والے رب العزت جن کے ہاتھ ميں سارے انسانوں کے دل ہيں ان کا ارشاد ہے -

"ولا تستوي الحسنۃ ولا السيئۃ ادفع بالتي ھي احسن فاذا الذي بينک وبينہ عداوۃ کانہ ولي حميم "(سورہ سجدہ پارہ 42)

ترجمہ : "نيکي اور بدي برابر نہيں ہوتي -آپ نيک برتاۆ سے بدي کو ٹال ديں (پھر يکا يک آپ ديکھيں گے )کہ آپ يمں اور اس شخص ميں جو عداوت تھي وہ ايسا ہوجائے گا جيسے کوئي دلي دوست ہوتا ہے "- ( جاري ہے )

 


متعلقہ تحریریں: