• صارفین کی تعداد :
  • 871
  • 2/16/2014
  • تاريخ :

پاکستان ايراني بي ايس ايف کے افراد کي رہائي کي کوشش کرے

پاکستان ایرانی بی ایس ایف کے افراد کی رہائی کی کوشش کرے

ايران کے وزير خارجہ عبدالرضا رحماني فضلي نے پاکستان سے ملنے والي سرحد  پر ايران کے پانچ سرحدي فوجيوں کے اغواء کا ذمہ دار اسلام آباد کو قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کي حکومت کو اس سلسلے ميں جواب دہ ہونا پڑيگا- انھوں نے کہا کہ پاکستان کے علاقوں ميں سرگرم عمل دہشتگردوں کے ہاتھوں انجام پانے والا يہ واقعہ، ايران کيلئے بہت زيادہ تلخ ہے اور ايران کي سرحدوں ميں اس قسم کے واقعات کي تکرار کي روک تھام کيلئے ضروري تدابير اختيار کي جا چکي ہيں تاہم حکومت پاکستان کو ان ايراني سرحدي فوجيوں کو رہا کروانے ميں اپني ذمہ داري پر عمل کرتے ہوئے اہم کردار ادا کرنا ہو گا اور اس سلسلے ميں ايران کا ايک وفد اسلام آباد کا دورہ بھي کرنے والا ہے-ايران کے وزير داخلہ نے کہا کہ تہران، اس واقعے کا ذمہ دار پاکستان کو سمجھتا ہے اور اسلام آباد کي حکومت کو اس بارے ميں جواب دہ ہونا چاہيئے-واضح رہے کہ پاکستان سے ملنے والے سرحدي علاقے سے جيش العدل نامي ايک دہشت گروہ نے، کہ جس کي پاکستان ميں سرگرمياں جاري ہيں، گذشتہ ہفتے جکيگور کے علاقے سے ايران کے پانچ سرحدي فوجيوں کو اغوا کرکے پاکستان منتقل کر ديا-

بشکریہ اردو ریڈیو تھران


متعلقہ تحریریں:

پاکستان  ميں پرتشدد واقعات، کئي ہلاک و زخمي

پاکستان، مذاکرات کيلئے طالبان کي شرطيں