• صارفین کی تعداد :
  • 763
  • 1/26/2014
  • تاريخ :

پاکستان:فوجي آپريشن، ستّر ہزار سے زائد افرد بے گھر

پاکستان  میں فوجی آپریشن

پاکستان کے شمال مغربي علاقوں ميں طالباں گروہ کے خلاف فوجي آپريش کے نتيجے ميں سّتر ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے- پريس ٹي وي کے مطابق يہ فوجي آپريشن، پاکستان کے قبائلي علاقے شمالي وزيرستان ميں افغانستان سے ملنے والے سرحدي علاقوں ميں اس وقت شروع ہوا جب طالبان گروہ نے اس علاقے ميں پاکستان کي سيکيورٹي فورسيز کے خلاف کئي حملوں کي ذمہ داري قبول کي- مقامي شہريوں کے حوالے سے پريس ٹي وي کے نامہ نگار کے مطابق پاکستان کي فضائيہ نے اس علاقے پر اچانک حملے کئے جس کے بعد افراتفري مچ گئي اور لوگ اپنا گھربار چھوڑ کر جانے لگے- حملوں سے خائف ہوکر  لوگوں کے گھربار چھوڑ کر جانے کا سلسلہ اب بھي جاري ہے-واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے ان قبائلي علاقوں پر امريکہ ڈرون حملے کرتا رہا ہے- حکومت امريکہ ہميشہ يہ دعوي کرتي رہي ہے کہ ان حملوں ميں مسلح دہشتگردوں کو نشانہ بنايا جا رہا ہے جبکہ حکومت پاکستان ان حملوں کي مذمت کرتے ہوئے اس بات کي دہائي ديتي رہي ہے کہ ان حملوں ميں بيشتر بے گناہ عام شہري مارے جا رہے ہيں-

 


متعلقہ تحریریں:

پشاور ميں فائرنگ، مولانا عالم شاہ شھيد

کراچي: خوفناک بم دھماکہ، اعليٰ پوليس افسر مارے گئے