• صارفین کی تعداد :
  • 9502
  • 12/18/2013
  • تاريخ :

عورت کي بھلائي ومصلحت

ايراني خواتين

حضرت علي ابن ابي طالب عليہ السلام فرماتے ہيں کہ ميں ايک دن ايک جماعت کے ساتھ جناب رسول خدا (ص) کي خدمت ميں بيٹھا ہوا تھا آنحضرت (ص) نے اپنے اصحاب سے فرمايا: کہ عورت کي مصلحت کس ميں ہے ؟ آپ (ص) کو کوئي صحيح جواب نہ دے سکا ،جب اصحاب چلے گئے اور ميں بھي گھر گيا تو ميں نے، پيغمبراسلام (ص) کے سوال کو جناب فاطمہ سلام اللہ عليہا کے سامنے پيش کيا ،جناب فاطمہ سلام اللہ عليہا نے فرمايا:کہ ميں اس کا جواب جانتي ہوں ،عورت کي مصلحت اس ميں ہے کہ وہ اجنبي مرد کو نہ ديکھے اور اسے اجنبي مرد نہ ديکھے ميں جب جناب رسول خدا(ص) کي خدمت ميں حاضر ہوا تو ميں نے عرض کي کہ آپ (ص) کے سوال کے جواب ميں جناب فاطمہ سلام اللہ عليہا نے يہ فرمايا ہے-پيغمبر (ص) نے آپ سلام اللہ عليہا کے اس جواب سے تعجب کيا اور فرمايا:کہ فاطمہ سلام اللہ عليہا ميرے جسم کا ٹکڑا ہے - ”‌ فٰاطِمَۃُ بَضْعَۃُ مِنّيظ–“(کشف الغمہ ،ج/2ص/92 )

اس ميں کوئي شک نہيں کہ دين مقدس اسلام نے عورتوں کي ترقي اور پيشرفت کے لئے بہت صحيح و مناسب اقدامات کئے ہيں اور ان کے حقوق پورا کرنے کے لئے ان کے لئے عادلانہ قوانين اور احکام وضع کئے ہيں ، اسلام نے عورت کو علم حاصل کرنے کي آزادي دي ہے ،اس کے مال اور کام کو محترم قرار ديا ہے ،اجتماعي قوانين وضع کرتے وقت عورتوں کے واقعي منافع اور مصالح کي پورا خيال رکھاہے -

ليکن يہ بات قابل بحث ہے کہ آيا عورت کي مصلحت سماج اور معاشرے ميں اجنبي مردوں کے ساتھ مخلوط رہنے ميں ہے يا عورت کي مصلحت اس ميں ہے کہ وہ بھي مردوں کي طرح عمومي مجالس اور محافل ميں نامحرموں کے ساتھ گھل مل کر پھرتي رہے ؟ کيا يہ مطلب واقعا ًعورتوں کے فائدے ميں ہے کہ وہ زينت کر کے بغير کسي روک ٹوک کے مردوں کي مجالس ميں شريک ہو اور اپنے آپ کوکھلے عام رکھے ؟ کيا يہ عورتوں کے لئے مصلحت ہے کہ وہ بيگانوں کے لئے آنکھ مچولي کرنے کا موقع فراہم کرے اور مردوں کے لئے ايسے مواقع فراہم کرے کہ جس سے ديدني لذت جو مفت کي گناہ بے لذت حاصل کرتے رہےں ؟ کيا يہ عورتوں کي منفعت ميں ہے کہ کسي پابندي کو اپنے لئے جائز قرار نہ ديں اور پوري طرح اجنبي مردوں کے ساتھ گھل مل کر رہيں اور آزادانہ طور سے ايک دوسرے کو ديکھيں ؟ کيا عورتوں کي مصلحت اسي ميں ہے کہ وہ گھر سے اس طرح نکلے کہ اس کا تعاقب اجنبي لوگوں کي نگاہيں کر رہي ہوں يا نہ ؟-  ( جاري ہے )


متعلقہ تحریریں:

خاندان ميں عورت کا حق!

حجاب و پردے ميں اسلام کي سنجيدگي