• صارفین کی تعداد :
  • 845
  • 12/19/2013
  • تاريخ :

نيلسن منڈيلا  کي نسلي امتياز کے خلاف  کامياب جدو جہد

نیلسن منڈیلا  کی نسلی امتیاز کے خلاف  کامیاب جدو جہد

دنيا کے سيا ستدانوں کے درميان وہ چيز جو نيلسن منڈيلا کي شخصيت کو ممتاز اور نماياں بنا ديتي ہے ان کي قومي آشتي کي پاليسي ہے کہ جو انہوں نے جنوبي افريقہ ميں تشدد اور فتنوں سے محفوظ رہنے کےلئے اختيار کي - کابينہ کي تشکيل کے وقت صدر منڈيلا کا نعرہ يہ تھا " معاف کردو ، ليکن بھولو نہيں " شايد اس وقت جب نيلسن منڈيلا نے نسل پرستانہ نظام کے معمار کي بيوہ " ھنڈريک ور ورڈ " کے ساتھ چائے پي اور يا اس وقت جب جنوبي افريقہ کي سفيد فام ٹيم راگبي کے کھلاڑيوں کو ، 1995 ميں راگبي کے عالمي مقابلوں ميں کاميابي پر منڈيلا نے مبارکباد پيش کي ، قومي مصالحت کي پاليسي کا بہترين مصداق ہے کہ جس کے وہ خود ہي باني تھے - منڈيلا نے جنوبي افريقہ ميں سياہ فاموں کي اکثريت کے تشخص کو بحال کرنے کے ساتھ ہي اس ملک ميں مقيم سفيد فاموں کو يہ اطمئنان دلاياکہ وہ اقتدار ميں تبديلي آنے سے کسي خوف ميں مبتلا نہ ہوں - جبکہ اس زمانے ميں بيشتر سياسي مبصرين نے پيشگوئي کي تھي کہ جنوبي افريقہ کے سياہ فام جو کئي عشروں کے بعد نسل پرست ظالم حکومت کے چنگل سے رہائي پائے تھے وہ انتقامي کاروائي کے لئے اٹھ کھڑے ہوں گے اور سياہ فاموں کي اکثريت اور سفيد فاموں کي اقليت کے درميان نسلي جنگ شروع ہو سکتي ہے - اس کے ساتھ ہي نيلسن منڈيلا نے جنوبي افريقہ ميں سياہ فام و سفيد فام ، اور ريڈ انڈين مہاجرين کي آبادي کو " رنگين کمان قوم " کا نام ديا اور سب کو قومي آشتي اور پرامن بقائے باہمي کي دعوت دي - نيلسن منڈيلا کي جدت عمل سے جنوبي افريقہ ميں " قومي آشتي اور تحقيقاتي " کميشن کو تشکيل ديا جس ميں سياہ فاموں کا قتل عام کرنے والے اور ان کے مظاہروں کو سرکوب کرنے والي سابق نسل پرست حکومتوں کے حکمراں اس کميشن کے سامنے اپني ماضي کي غلطيوں کا اعتراف کرتے تھے اور اس وقت وہ کسي سزا کے بغير ہي معاف کر ديئے جاتے تھے -

اس وقت لاکھوں افريقيوں کي نيک دعائيں ماديبا کے ساتھ ہيں کہ جس نے جنوبي افريقہ کے عوام کے لئے نسلي تعصبات سے پاک ايک معاشرے کي آرزو کي تھي -  نيلسن کے قبيلے کا نام ماديبا ہے جس کے معني بابائے قوم کے ہيں اور اس ملک کے لوگ انہيں اسي نام سے ياد کرتے ہيں - جوہا نسبرگ اور اس کے اطراف کے علاقوں کے لوگ نيلسن منڈيلا کو کبھي نہيں بھلائيں گے ايسي ياديں کہ جنہيں نيلسن منڈيلا نے اپني بيش بہا عمر فدا کرکے جنوبي افريقہ کے عوام کي جدوجہد کي تاريخ ميں رقم کرديا ہے - ميانمار کي جمہوريت نواز ليڈر آنگ سانگ سوچي نے نيلسن منڈيلا کي موت پر اپنے تاثرات بيان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نيلسن منڈيلا کي زندگي اور موت سے انسانوں کو يہ درس ملتا ہے کہ وہ دنيا کو بدل کر رکھ سکتے ہيں - اب وقت آن پہنچا ہے کہ ہر رنگ و نسل کے افراد مل کر ايک آواز ہو کر کہيں ماديبا تم پر سلام -

 

بشکريہ آئي آر آئي بي


متعلقہ تحریریں:

آمنہ بنت الہديٰ ، ايک جليل القدرخاتون!

 سيد حسن نصراللہ کا انٹرويو