• صارفین کی تعداد :
  • 6814
  • 12/17/2013
  • تاريخ :

مختلف کھيلوں ميں خواتين کا مقام

مختلف کھیلوں میں خواتین کا مقام

ايران ميں کھيل کي تاريخ (حصہ اول)

ايران ميں خواتين کا کھيل (حصہ دوم)

اسلامي کھيل کا فيڈريشن (حصہ سوم)

 

تکواندو

خواتين کي تکواندو ٹيم انقلاب کے بعد ايران کي سب سے بہتر ٹيم  ہوا کرتي تھي- 1381شمسي کو جنوبي کوريا کے مقابلوں ميں اس ٹيم کو  پہلي بيرون ملک کھيلوں کا تجربہ ہوا اور انھي مقابلوں ميں پروانہ محمدتقي پور کے ذريعہ  ايران کو  پہلا کانسي تمغہ دلاديا- اس تمغہ  سے کانسي کے تمغہ  ملنے کا سلسلہ جاري رہا  دوحہ کے ايشيائي کھيلوں ميں مہروز ساعي اور افسانہ شيخي کے ذريعے ہماري ٹيم کو دو کانسي کے تمغہ ملے- نوجوان عمر کے گروپ ميں ايشيا پيسفک چيمپئن شپ ميں آيتک معمارزادہ کو چاندي کا  تمغہ ملا- سارا خوش جمال کو بھي اولمپک ميں حصہ لينے کا موقع ملا-

 

بيڈمنٹن

ايران ميں خواتين کي قومي ٹيم 1360شمسي کو تشکيل پائي اور اپني پہلي بيرون ملک کھيل ميں آذربائيجان کو ہرايا ديا--1368شمسي ميں جب لڑکيوں کے اسکولوں ميں بيڈمنٹن رسمي طور پر شروع ہوا  تو اس کھيل خواتين  کا شوق اس کي طرف زيادہ  بڑھنے لگا اور بہت سي لڑکياں بيڈمنٹن کھيلنے لگيں- اب ہرسال بيڈمنٹن کا مقابلہ قومي چيمپئن شپ کے نام پرسکولوں کي سطح پر  کھيلاجاتاہے- 1371شمسي کو يہ ٹيم اسلامي خواتين کے کھيل کے پہلے دور ميں شامل ہوکر5 ٹيموں  ميں تيسرا درجہ لے جانے ميں کامياب ہوئي-  1376شمسي سے بيڈمنٹن ميں ايران کا بين الاقوامي مقابلہ کھيل کے عالمي کيلنڈر ميں بھي شامل کروايا  گيا ہے- 1385شمسي کو 16 سال  سے نيچے کے گروہ ميں ہماري ٹيم بحرين کے چيمپئن شب کھيلوں حصہ لينے کے بعد فاتح قرار پائي-

 

دوسرے کھيل

ٹيبل ٹينس کي ٹيم نے پہلي بار 1381 ش کو کرغزستان کے مڈل ايسٹ چيمپئن شپ  ميں حصہ ليا اور 17 سال سے نيچے کے گروہ ميں بطور ٹيم تيسرا درجہ حاصل کيا جبکہ انفرادي طور پر ہمارے ايک کھلاڑي نے  درجہ دوم حاصل کيا-واٹرپولو، روونگ(Rowing) اور ڈوبکي تيراکي(Dive) جيسے پاني کے کھيلوں ميں شامل ہوئے-  مگر بين الاقوامي لباس کي پابنديوں کي  وجہ سے ہمارے کھلاڑي کئي مقابلوں ميں حصہ نہيں لے پارہي ہيں جبکہ روونگ کي بات الگ ہے  اور ہمارے کھلاڑيوں نے  پہلي بار1384ش کو چين کے ايشيايي کھيلوں ميں حصہ ليا- اس سال کے بعد ہماري ٹيم کو باربار ايشيائي اور بين الاقوامي کھيلوں ميں شامل ہونے کا موقع مل گيا اور ايک بار فا نئل گيم تک بھي رسائي حاصل کي -ہماري خواتين رنرز(Runners) کا پہلابيروني ملکي مقابلہ بوسان کے 2002ء کے ايشيايي کھيلوں سے شروع ہوااور پريسا بہزادي پتلون، لمبا کپڑا اور دوپٹہ پہنتے ہوئے اس ميں شامل ہوئيں-اومان کے ايشيايي کھيلوں ميں ہماري خواتين رنرز کے لئے کاميابي کا ميدان  وسيع تھا اور انھوں نے اپنے ملک کے ليے پہلي دفعہ کانسي  کا تمغہ  حاصل کيا-

تيراکي، اچھل کود اورجمناسٹکس بنيادي کھيلوں ميں شامل ہوتے ہيں-ان کھيلوں ميں ہماري خواتين کھلاڑي خاص طور پر حصہ ليتي ہيں جو ہر4 سال بعد ايران ميں منعقد کيے جاتے ہيں-

ہماري خواتيں  کھلاڑي اندرون ملک ميں ہونے والے اکثر کھيلوں ميں مصروف رہتے ہيں  اور اميد ہے کہ ان کے لباس کا مسئلہ بين الاقوامي سطح پر جلد حل کيا جائے گا تاکہ وہ مختلف مقابلوں ميں حصہ لے سکيں اور ان کے ليے آگے بڑھنے کي راہ ہموار ہوسکے- (ختم شد)