• صارفین کی تعداد :
  • 756
  • 12/3/2013
  • تاريخ :

ايران کے ہمسايہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات

ایران کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات

آئی آر آئی بی  کی ایک رپورٹ کے مطابق  اسلامي جمہوريہ ايران کے دفتر خارجہ کي ترجمان مرضيہ افخم نے کہا ہے کہ ايران جنوبي خليج فارس کے ملکوں کے ساتھ تعلقات کے فروغ کو خاص نظر سے ديکھتا ہے- انھوں نے آج تہران ميں ملکي و غير ملکي نامہ نگاروں سے گفتگو ميں ايران کے وزير خارجہ جواد ظريف کے حاليہ دورۂ کويت، عمان قطر کا ذکر کيا اور کہا کہ تہران، علاقے ميں امن و استحکام کو خصوصي اہميت ديتا ہے اور يہ پڑوسي ملکوں کے ساتھ مفاہمت و تعاون کا متقاضي ہے- ايران کے دفتر خارجہ کي ترجمان نے ايران کو علاقے کا بااثر ملک قرار ديتے ہوئے کہا کہ علاقائي ملکوں کي کوششوں سے علاقائي تعاون اور يکسوئي کو فروغ حاصل ہوگا-انھوں نے کہا کہ ايران کي خارجہ پاليسي ميں پڑوسي اور علاقے کے ملکوں کو خاص اہميت حاصل ہے-مرضيہ افخم نے ايران اور گروپ پانچ جمع ايک کے درميان حاليہ جنيوا سمجھوتے اور اس کے بعد اس سلسلے ميں شروع ہونے والي کوششوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ايران اور مغرب کے مابين تعلقات ميں اس وقت نئے مرحلے کا آغاز ہوا ہے اور يورپ کو چاہيئے کہ ايراني قوم کے اعتماد کي بحالي کيلئے سنجيدہ اقدامات عمل ميں لائے-انھوں نے بحران شام کے حل کيلئے جنيوا ٹو کانفرنس ميں ايران کي شرکت کے حوالے سے کہا کہ ايران بحران شام کے حل ميں مدد و تعاون کيلئے پہلے ہي اپني آمادگي کا اعلان کرچکا ہے لہذا اس کيلئے کسي بھي قسم کي شرط لگانا حيرت انگيز ہوگا- مرضيہ افخم نے يہ بھي کہا کہ دو طرفہ تعلقات اور علاقائي صورت حال کے بارے گفتگو کيلئے افغانستان کے صدر حامد کرزئي، آئندہ ہفتے تہران کا دورہ کريں گے-

 


متعلقہ تحریریں:

ايران اور پانچ جمع ايک کے مذاکرات کامياب

اي سي او کا تہران اجلاس