• صارفین کی تعداد :
  • 6788
  • 10/14/2013
  • تاريخ :

وزن گھٹانے اور ناشتہ نہ کرنے کا رشتہ!

وزن گھٹانے اور ناشتہ نہ کرنے کا رشتہ!

وزن گھٹانے کے ليے ناشتہ ترک کرنا مفيد ہے يا مضر؟ (حصّہ اول)

ہارورڈ يونيورسٹي کي جانب سے 27ہزار مردوں پر سولہ سال تک تحقيق کي گئي تھي جس ميں پايا گيا تھا کہ جن افراد نے ناشتہ نہ کرنے کا معمول اپنا رکھا تھا ان ميں ہارٹ اٹيک يا دل کي ديگر بيماريوں سے مرنے کا خدشہ 27فيصد تک بڑھ گيا تھا-اس خدشے کو عمر اور لائف سٹائل کے ديگر عوامل کے ساتھ بھي ايڈجسٹ کيا گيا تھا مثال کے طورپر موٹاپا اور سگريٹ نوشي وغيرہ-اس سٹڈي ميں کہا گيا تھا کہ جب ہم سوتے ہيں تو قدرتي طورپر ہم ساري رات بھوکے رہتے ہيں - اب اگر ہم صبح اٹھنے کے بعد بھي ناشتہ نہ کرنے کے عمل کو اپنا معمول بناليں تو اس ہمارے جسم کو کئي قسم کے مسائل کاسامنا ہوسکتا ہے جيسے انسولين مزاحمت ، کوليسٹرول کي زيادتي اور بلڈپريشر وغيرہ، اور يوں اس کے نتيجے ميں دل کي مختلف بيمارياں لاحق ہوسکتي ہيں-

ہارورڈ يونيورسٹي کي سٹڈي کے سرکردہ مصنفين کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت ناشتہ دل کي بيماريوں سے تحفظ فراہم کرتاہے- ان کا کہنا ہے کہ ہمارے جسم کو خوراک کي باقاعدگي سے ضرورت ہوتي ہے تاکہ خون ميں موجود اجزاء جيسے کوليسٹرول ، ہارمونز انسولين وغيرہ کي صحت مند سطح برقرار رہے اور بلڈ پريشربھي متوازن رہے-ہارورڈ کے علاوہ اور بھي کئي اداروں کي سٹڈيز مفيد قرار دي جاچکي ہيں-سي اين اين کے چيف ميڈيکل کارسپانڈنس سنجے گپتا کے بقول ناشتہ کرنے سے ہمارے دماغ اور جسم کو ايندھن ملتاہے اور اس سے فوري توانائي حاصل ہوتي ہے-انہوں نے اپني مثال ديتے ہوئے کہاکہ وہ بادشاہ کي طرح ناشتہ کرتے ہيں ، شہزادے کي طرح دوپہر کا کھانا کھاتے ہيں اور کسان کي طرح رات کا کھانا کھاتے ہيں-

ايک غذائي ماہر ماريسا مورکا کہنا ہے کہ جو لوگ ناشتہ باقاعدگي سے کرتے ہيں ، ان کي کارکردگي بہتر ہوتي ہے چاہے يہ کام کي جگہ ہو يا سکول- اس طرح وہ مجموعي طورپر بھي صحت مند خوراک لينے کا رجحان رکھتے ہيں-اگر آپ صبح ناشتہ نہ کريں تو خدشہ ہوتا ہے کہ دن کے باقي اوقات ميں آپ زيادہ کھاليں گے-

تاہم آپ ناشتے ميں کيا کھارہے ہيں يہ بھي اہم ہے- مثال کے طورپر جو کے دليے کے ساتھ بغير چکنائي دودھ ، نصف اونس خشک ميوہ جات اور ايک کپ ملي جلي بيريز ايک مثالي ناشتہ سمجھا جاتا ہے کيونکہ اس کولينے سے آپ کو مکمل اناج ، پروٹين ، دل کے ليے مفيد چکنائي اور انٹي آکسيڈنٹ سب مل جاتے ہيں-

ماريسامور مزيد کہتي ہيں کہ اگر آپ ہميشہ سے ناشتہ ترک کرتے آرہے ہيں تو آپ کو اسے شروع کرنے ميں مسئلہ ہوگا- انہوں نے زور ديتے ہوئے کہ اگر ايسا ہے تو پوري کوشش کريں کہ ناشتہ کرنے کي عادت کو بحال کريں اور اس سلسلے ميں ہلکے پھلکے ناشتے سے آغاز کريں- بن ، انڈا ، مونگ پھلي کا مکھن ، ابلا ہوا انڈا، جو کادليہ اور اس قسم کي ہلکي پھلکي غذائيں اس سلسلے ميں بہت مفيد رہيں گي-(ختم شد)

 

 

متعلقہ تحریریں:

علم طب ميں  مسلمان طبيبوں کا حصّہ 

سفوف ذيابيطس