• صارفین کی تعداد :
  • 6533
  • 10/13/2013
  • تاريخ :

وزن گھٹانے کے ليے ناشتہ ترک کرنا مفيد ہے يا مضر؟

وزن گھٹانے کے لیے ناشتہ ترک کرنا مفید ہے یا مضر؟

ايک تحقيق سے پتہ چلا ہے کہ اگر روزانہ کے کھانے ميں سے ناشتے کو ترک کرديا جائے تو وزن گھٹانے ميں خاطرخواہ کاميابي ہوسکتي ہے-

کورنل يونيورسٹي کي تحقيق کے مطابق اس بات کا بھي کوئي خدشہ نہيں کہ اگر آپ ناشتہ نہيں کريں گے تو دوپہر کو زيادہ کھانا کھاليں گے يعني زيادہ کيلوريز لے ليں گے- کورنل يونيورسٹي نے اس سلسلے ميں کالج کي عمر کے چار سو سے زائد طالب علموں کو اپني سٹڈي ميں شامل کيا - انہوں نے ان طالب علموں کو دو گروپوں ميں تقسيم کيا گيا- پہلے گروپ کو ناشتہ کرايا گيا اور دوسرے گروپ کو ناشتہ نہ کرايا گيا- اس کے بعد ان کے دن بھر کے کھانے اور اس سے حاصل ہوني والي کيلوريز کي پيمائش کي گئي- تحقيق سے پتہ چلا کہ اگرچہ ناشتہ نہ کرنے والے طالب علم دوپہر کے کھانے تک زيادہ بھوکے تھے تاہم اس کے باوجود انہوں نے دوپہر کے کھانے ميں دوسرے گروپ کے ناشتہ کرنے والے طالب علموں سے زيادہ کھانا نہ کھايا- حقيقت ميں ناشتہ نہ کرنے والے طالب علموں نے دن بھر ميں چار سو کے قريب کيلوريز ليں-سٹڈي کے مصنف اور کورنل يونيورسٹي کے پروفيسر ڈيوڈ ليوٹسکي نے بتايا کہ ہمارے کلچر ميں مسئلہ ہے کہ ہم بہت زيادہ کيلوريز ليتے ہيں اور ہميں کوئي ايسا رستہ تلاش کرنا ہے کہ ہم ان کو گھٹا سکيں- اب ہميں پتہ چلا ہے کہ اگر آپ اپنا وزن گھٹانا چاہتے ہيں تو ناشتہ ترک کرنا کوئي خراب طريقہ نہيں-

تاہم ابھي اس سلسلے ميں مزيد تحقيق کي ضرورت ہے کيونکہ اس سٹڈي کي کچھ محدودات بھي سامنے آئيں- مثال کے طور پراگرچہ سٹڈي ميں شرکاء کي جانب سے لي گئي کيلوريز کي ٹھيک ٹھيک پيمائش کي گئي ليکن محققين نے ناشتہ کرنے اور نہ کرنے والے شرکاء ميں انرجي کي سطح ، ميٹابولزم اور شعوري عمل کاري کا جائزہ نہ ليا- اس کے علاوہ سٹڈي کے تمام شرکاء نوجوان اور صحت مند طلباء تھے جن کو صرف تين مختلف مواقع پر ٹيسٹ کيا گيا-

سٹڈي کے حوالے سے مزيد کہا گياکہ صرف امريکا کي دو تہائي آبادي موٹاپے کي شکار يا زائد الوزن ہے اس ليے کورنل يونيورسٹي کي ٹيم کي جانب سے ناشتہ ترک کرنے کے جو فوائد بيان کيے گئے ہيں وہ شايد امريکا کي آبادي کي اکثريت کے ليے اتنے حقيقي نہ ہوں ليکن باقي دنيا کے ليے اچھے ہوسکتے ہيں-دوسري جانب مزيد يہ معلوم ہوا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ہارورڈ يونيورسٹي کي جانب سے ناشتہ نہ کرنے کے حوالے سے ايک سٹڈي کي گئي تھي جس کے نتائج کورنل يونيورسٹي کے نتائج سے مکمل طورپرمتضاد تھے- (جاری ہے)

 

 

متعلقہ تحریریں:

ايران ميں اسلامي دور حکومت کي طب

قديم دور ميں  ايراني طب