• صارفین کی تعداد :
  • 3283
  • 9/21/2013
  • تاريخ :

مغربي صنعتي ترقي عورت کي مرہون منت نہيں

مغربی صنعتی ترقی عورت کی مرہون منت نہیں

عورت اور ترقي(حصہ اول)

عورت اور ترقي(حصہ دوم)

پاکستان اور ديگر ترقي پذير ممالک کو اس حقيقت کا ادراک کر لينا چاہئے کہ مغرب کي اندھي تقليد ميں خانداني اداروں کو تباہ کر لينے کے باوجود وہ ان کي طرح مادي ترقي کي منزليں طے نہيں کر سکتے- مزيد برآں مغربي ممالک کي سائنسي و صنعتي ترقي کليتاً عورتوں کي شرکت کي مرہون منت نہيں ہے- يہ ايک تاريخي حقيقت ہے کہ برطانيہ، فرانس،جرمني، ہالينڈ، پرتگال، سپين اور ديگر يورپي ممالک اس وقت بھي سائنسي ترقي کے قابل رشک مدارج طے کرچکے تھے جب ان ممالک ميں عورتوں کو ووٹ دينے کا حق نہيں ملا تھا- 1850ء تک صنعتي انقلاب نے پورے يورپي معاشرے ميں عظيم تبديلي برپا کر دي تھي- 1900ء تک مذکورہ بالا يورپي اقوام نے افريقہ، ايشيا اور لاطيني امريکہ کے بيشتر ممالک کو اپنا غلام بنا ليا تھا- جنگ عظيم دوم سے پہلے ان ممالک ميں عورتوں کا ملازمتوں ميں تناسب قابل ذکر نہيں تھا- يہ بھي ايک ناقابل ترديد حقيقت ہے کہ جنگ عظيم دوم ميں مرنے والے کروڑوں مردوں کے خلا کو پر کرنے کے لئے يورپي معاشرے ميں عورتوں کے بادل نخواستہ باہر نکلنے کي حوصلہ افزائي کي گئي-

ترقي اور جاپان:

آج کے دور ميں جاپان کي مثال ہمارے سامنے ہے- جاپان کي صنعتي ترقي اور انڈسٹري نے امريکہ اور يورپ کو منڈي کي معيشت ميں عبرت ناک شکستيں ديں- 1990ء سے پہلے جاپان کي اشيا نے امريکہ اور يورپ کي منڈي کو اپنے شکنجہ ميں کسا ہوا تھا- 1990ء سے پہلے تک جاپاني معاشرہ مغرب کي Feminism تحريک کے اثرات فاسدہ سے محفوظ تھا- حيران کن صنعتي ترقي کے باوجود جاپاني معاشرے نے اپني قديم روايات اور خانداني اَقدار کو قابل رشک انداز ميں برقرار رکھا- امريکہ اور يورپي ممالک جاپان کے 'مينجمنٹ' کے اصولوں سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے اپني نصابي کتب ميں جاپان کے اصولوں کو شامل کيا- امريکہ اور يورپ کے صنعت کار جب جاپاني صنعت کاروں کا مقابلہ نہ کرسکے تو بالآخر انہوں نے جاپاني معاشرے کي ثقافت اور اَقداري نظام کو بدلنے کي سازش تيار کي-

1990ء کے عشرے ميں مغربي ميڈيا نے جاپاني ثقافت پر مغربي تہذيب کي يلغار شروع کي- امريکہ اور يورپي ممالک نے جاپان کوOpen کرنے کے لئے مسلسل جاپاني حکومتوں پر دباۆ ڈالے رکھا- صدر ريگن اور جارج بش نے جاپاني راہنماۆ ں سے ہر ملاقات ميں اس شرط کو دہرايا کہ جاپان سے ہر سال ايک مخصوص تعداد ميں اَفراد امريکہ اور يورپي ممالک کي سير کريں- جاپاني سينماۆ ں اور ٹيلي ويژن پر امريکي فلميں اور ثقافتي پروگرام شروع کرنے کا دباۆ بھي ڈالا گيا-  (جاري ہے)

 

 

متعلقہ تحریریں:

مغرب ميں حجاب ، آيۃ اللہ خامنہ اي کے نقطہ نگاہ سے

حضرت آيۃ اللہ خامنہ اي کے نقطہ نظر حجاب کے بارے ميں