• صارفین کی تعداد :
  • 915
  • 9/19/2013
  • تاريخ :

آل سعود: تخت و تاج کے لئے رسہ کشي جاري

آل سعود: تخت و تاج کے لئے رسہ کشی جاری

آل سعود کي حکومت کے ايک مخالف رہنما نے کہا ہے کہ آل سعود کے شہزادوں ميں تخت و تاج کے لئے شديد رسي کشي جاري ہے- سعد الفقيہ نے آج ايک ٹي وي چينل سے گفتگو ميں کہا کہ سعودي عرب ميں شہزادہ نايف کي موت کے بعد متعب بن عبداللہ کے گروہ نے ہمہ گير سازشوں کا آغاز کرديا ہے- سعد الفقيہ نے کہا کہ حاليہ تبديليوں کا مقصد جن ميں نائب وزيردفاع خالد بن سلطان کو برطرف کيا گيا ہے عبدالعزيز کے بيٹوں کو ہٹاکر  دوسرے گروہ کو اقتدار ميں لانا ہے- الفقيہ نے کہا کہ سعودي عرب کے ولي عھد شہزادہ سلمان کو آئندہ دنون ميں برطرف کر ديا جائے گا کيونکہ ہر لمحہ ان کي معزولي کي خبر آسکتي ہے اس طرح متعب بن عبداللہ کے تخت سلطنت پر بيٹھنے کا امکان بڑھ جائے گا-  سعد الفقيہ نے کہا کہ سعودي عرب ميں ظاہري زرق و برق کے برخلاف عوام کي بڑي تعداد معيشتي مسائل ميں مبتلا ہے- انہوں نے سعودي عرب ميں جمہوريت کے حق ميں ہونے والے احتجاج کو نظرانداز کرنے کي مذمت کي- سعودي عرب کے حکومت کے اس مخالف رہنما نے کہا ہے کہ  مغربي ممالک سعودي عرب ميں حکومت کي تبديلي نہيں چاہتے اسي وجہ سے وہ عوامي تحريک کي حمايت نہيں کررہے ہيں- واضح رہے سعودي عرب مغربي حکام اور ميڈيا کے ذمہ داروں کو موٹي موٹي رشوتيں دے کر اپنے ملک کي خبروں کا بائکاٹ کراتا رہتا ہے- سياسي مبصرين کا کہنا ہےکہ سعودي عرب ميں عوام ابتدائي ترين جمہوري حقوق سے بھي محروم ہيں-

 

متعلقہ تحریریں:

سعودي عرب کي فتوي ساز فيکٹرياں اور غريب مسلمان

شام کےمسئلے پر جنيوا کانفرنس کےفوري انعقاد کامطالبہ