• صارفین کی تعداد :
  • 938
  • 9/10/2013
  • تاريخ :

بحران شام کے حل کے حوالے سے ايران کي جاري کوششيں

بحران شام کے حل کے حوالے سے ایران کی جاری کوششیں

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے کہا ہےکہ ايران، شام کےخلاف ممکنہ فوجي حملے کي روک تھام اور اس بحران کے سياسي راہ حل کي بھرپور کوشش کر رہا ہے- صدر جناب حسن روحاني نے ائمہ جمعہ کي بائيسويں قومي کانفرنس ميں کہا کہ ايران، شام کے خلاف امريکہ اور اسکے اتحاديوں کي ممکنہ جنگ کے بارے ميں مختلف ملکوں کے سربراہوں کے ساتھ صلاح و مشورے کر رہا ہے اور ايران کي حکومت نے گذشتہ دو ہفتوں سے اپني تمام تر توانائيوں کو بروے کار لاکر شام کے خلاف ہرطرح کي ممکنہ جنگ کي روک تھام کي کوششيں ہيں-

صدر جناب حسن روحاني نے کہا کہ شام چونکہ صيہوني حکومت کے خلاف جاري مزاحمت کي فرنٹ لائين ميں ہے لہذا اسلامي جمہوريہ ايران کے لئے نہايت اہميت کا حامل ہے- انہوں نے کہا اگر شام کے خلاف جنگ ہوئي تو جنگ پسندوں کو اس کےخطرناک نتائج جھيلنے کے لئے بڑي بھاري قيمت ادا کرني پڑے گي- صدر مملکت نے کہا کہ ايران کي جانب سے شام کے لئے انسان دوستانہ امداد بالخصوص غذائي اشياء کي ترسيل جاري رہے گي- انہوں نے کہا کہ جب ايک اسلامي ملک، بحران کا شکار ہو اور اپنے عوام کي غذائي ضرورتيں پوري کرنے سے عاجر ہو تو اسکي مدد کو پہنچنا چاہيئے-

صدرجناب حسن روحاني نے کہا کہ عالمي رائے عامہ کي جانب سے جنگ کي مخالفت اور امريکہ کے سب سے بڑے اتحادي برطانيہ کي  پارليمنٹ کا شام کے خلاف امريکہ کے حملوں ميں شريک نہ ہونے کا فيصلہ ظاہر کرتا ہے کہ برطانيہ کو عراق و افغانستان کي جنگوں کي مصيبتيں ابھي تک ياد ہيں- صدر مملکت نے ايٹمي حقوق کےبارے ميں کہا کہ ان کي حکومت، عوام کے حقوق سے ذرہ برابر پسپائي اختيار نہيں کرے گي اور دانشمندي، استدلال، سربلندي اور اقتدار سے ايٹمي مذاکرات کو آگے بڑھانے نيز اس مسئلے کو حل کرنےکے لئے آمادہ ہے- انہوں نے کہا کہ مغربي ملکوں کو ملت ايران کے ساتھ منطق و تکريم کي پاليسي اپناني چاہيئے اور انہيں جان لينا چاہيئے کہ وہ پابنديوں اور دباۆ سے اس قوم کے خلاف کامياب نہيں  ہوسکيں گے جو ادب اور استقامت کي حامل ہے-

 

متعلقہ تحریریں:

رہبر انقلاب اسلامي کي جانب سے عہدۂ صدارت کي توثيق

شام، ريڈ لائين عبور کرنے پر امريکہ کو سخت وارننگ