• صارفین کی تعداد :
  • 985
  • 8/26/2013
  • تاريخ :

کشمير کي لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا جاري تبادلہ

کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا جاری تبادلہ

پاکستان نے دعوي کيا ہے کہ کشمير کي لائن آف کنٹرول پر ہندوستاني فوج کي جانب سے آج مسلسل تيسرے روز بھي جنگ بندي کي خلاف ورزي جاري رہي-

پاکستان کے حکا م کے مطابق  کوٹلي کے نکيال سيکٹر ميں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باري کا پاکستاني فوج نے بھي بھرپور جواب ديا- نکيال سيکٹر کے علاقوں دھيري اور لنجوٹ ميں ہندوستاني فوج نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باري شروع کردي- فوري طور پر کسي جاني نقصان کي اطلاع نہيں ملي -

پاکستاني حکام کے دعوے کے مطابق اس سے قبل بھي لنجوٹ اور داتوٹ ميں ہندوستاني فوجيوں کي فائرنگ کے نتيجے ميں خواتين اور بچوں سميت 5 افراد زخمي ہوئے تھے جبکہ کلنجر ميں ہندوستاني فوجيوں کي فائرنگ ميں ايک پاکستاني شہري ہلاک ہوگيا تھا

 

متعلقہ تحریریں:

مصر کے حالات کا جائزہ، يورپي يونين کا ہنگامي اجلاس

پاکستان کے ساتھ ايران کے دوستانہ اور اچھے تعلقات