• صارفین کی تعداد :
  • 3031
  • 8/13/2013
  • تاريخ :

مغرب ميں حجاب پر پابندي

زن

حجاب، قائد انقلاب اسلامي کے نقطہ نگاہ سے (حصّہ اوّل)

حجاب، قائد انقلاب اسلامي کے نقطہ نگاہ سے(حصّہ دوّم)

حجاب، قائد انقلاب اسلامي کے نقطہ نگاہ سے (حصّہ سوّم)

حجاب، قائد انقلاب اسلامي کے نقطہ نگاہ سے (حصّہ چہارم)

حجاب، قائد انقلاب اسلامي کے نقطہ نگاہ سے (حصّہ پنجم)

 

حجاب، اسلامي ثقافت کي کنجي:

کسي ملک پر دائمي قبضے اور تسلط کے لئے ضروري ہے کہ اس ملک کي ثقافت بدل دي جائے- يعني اس ملک کو قابض ملک کي ثقافت ميں ڈھال ديا جائے تاکہ وہ پوري طرح ہتھيار ڈال دے- مغرب والوں نے ماضي ميں مشرقي خطوں ميں يہ کام کيا ليکن انہيں بہت کاميابي نہيں ملي- اس وقت وہ افغانستان ميں يہي کام کرنا چاہتے ہيں اور يقينا ان کا ايک ہدف يہ ہے کہ شخصيت اور تشخص ساز بنيادوں کو ختم کر ديں- بات اسلام سے شروع کرتے ہيں- حجاب کي مخالفت کرتے ہيں، لوگوں کي دينداري اور مذہبي علامتوں کي مخالفت کرتے ہيں- ان اقدار کي حفاظت کرنا چاہئے انہيں تقويت پہنچانا چاہئے-

مغرب اسلامي جمہوريہ کو، جہاں عورتوں کي پوشاک کي ايک لازمي شکل معين ہے، تنقيد کا نشانہ بناتا ہے ليکن ان ملکوں کے سلسلے ميں اس کي تيوريوں پر کبھي بل نہيں پڑتے جنہوں نے عريانيت اور عورت اور مرد کے ما بين بے پردگي کو جبرا لازمي قرار دے ديا ہے! اس کي کيا وجہ ہے؟ اس کي وجہ يہ ہے کہ يہ (حجاب) مغرب کي عام ثقافت کے برخلاف ہے- يہ (مغرب والے) اس سلسلے ميں بہت حساس ہيں-

 

يورپ ميں حجاب پر پابندي:

ان حاليہ چند برسوں ميں يورپ ميں، فرانس، جرمني اور کچھ ديگر ممالک ميں حجاب کے خلاف اقدامات اٹھائے گئے- کچھ لڑکياں اسکارف کے ساتھ اسکول جا رہي تھيں، انہيں صاف منع کر ديا گيا کہ "بالکل ہو ہي نہيں سکتا" اس کي مخالفت کي گئي! دوسري طرف آپ يہ ديکھيں گے کہ عالمي معياروں کي بات کي جا رہي ہے- جب وہ اسلامي جمہوريہ کو کچھ فرائض کي انجام دہي کي تلقين کرنا چاہتے ہيں تو جس چيز پر ان کي سب سے زيادہ تاکيد ہوتي ہے وہ يہ ہے کہ " ايران کو خود کو عالمي معيارات سے ہم آہنگ کر لينا چاہئے" معيارات سے مراد يہي چيزيں ہيں! يعني وہ چيزيں جو مغربي ثقافت سے ميل کھاتي ہوں- تو مغرب کي جانب سے يہ سخت گير رويہ اور يہ دباۆ ہميشہ رہتا ہے، جب بھي کوئي ثقافت بالخصوص يہ اسلامي ثقافت، جو اپنا ايک مقام و مرتبہ رکھتي ہے اور کمزور اور دفاعي پوزيشن ميں بھي نہيں ہے، آگے آنا چاہتي ہے تو اسے تذليل، توہين اور شديد دباۆ کا سامنا کرنا پڑتا ہے-

 


متعلقہ تحریریں:

اسلام ميں عورت کا مقام

خواتين کي آزادي کي وجہ