• صارفین کی تعداد :
  • 726
  • 7/17/2013
  • تاريخ :

ايران کے ساتھ گفتگو کےلئے مغربي اور يورپي ملکوں کي آمادگي

ایران کے ساتھ گفتگو کےلئے مغربی اور یورپی ملکوں کی آمادگی

اسلامي جمہوريہ ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے ايران کے ساتھ مفاہمت اور گفتگو کےلئے بہت سے مغربي اور يورپي ملکوں کي آمادگي کو ايک پسنديدہ امر قرار ديا ہے -

ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان عباس عراقچي نے آج ملکي اور غير ملکي نامہ نگاروں کے ساتھ پريس بريفنگ ميں آئندہ دنوں ميں ايران کي نئي حکومت کے کام کا آغاز کرنے اور بعض ملکوں منجملہ برطانيہ اور امريکہ کي جانب سے تہران کے ساتھ مذاکرات کي آمادگي کے بارے ميں کہا کہ اسلامي جمہوريۂ ايران بعض ممالک کے علاوہ تمام ملکوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے تيار ہے -

عراقچي نے تہران، وا شنگٹن مذاکرات کے بارے ميں کہا کہ اسلامي جمہوريۂ ايران، امريکہ کے عملي اقدامات اور پاليسيوں ميں ٹھوس تبديلي کا منتظر ہے -

ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے برطانيہ کے سابق وزير خارجہ جک اسٹراۆ کي جانب سے تہران کا دورہ کرنے ميں ان کي دلچسپي اور دونوں ملکوں ميں سفارتخانے کھولے جانے کے اظہار خيال کے بارے ميں  کہا کہ تہران کے ساتھ يورپي يونين کے تعلقات ميں موجودہ کشيدگي کاخاتمہ اور اعتماد کي بحالي، ايران کي مجموعي پاليسي ہے جو حکومت برطانيہ کے بھي شامل حال ہوتي ہے-

ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے بحران اور ماہ مبارک رمضان ميں اس ملک ميں جنگ بندي کے بارے ميں کہاکہ شام کے مخالفين نے جنگ بندي کي اپيل کي ہے اور اگرچہ يہ کام ايک پسنديدہ امر ہے ليکن اسلامي جمہوريۂ ايران  جنگ کے تمام فريقوں سے مکمل جنگ بندي اور مذاکرات کي اپيل کرتا ہے -

عراقچي نے صہيوني حکومت کے وزير اعظم بنيامين نتنياھو کے ايران کے منتخب صدر کے خلاف ديئے گئے بيان کے بارے ميں کہاکہ اسلامي جمہوريۂ ايران ميں منعقد ہونے والے صاف و شفاف انتخابات کے سبب نتن ياہو کي بوکھلاہٹ بجا ہے -

 

متعلقہ تحریریں:

مصر، معزول صدر مرسي کي بحالي کےلئے مظاہرے

عالمي طاقتيں جمہوريت کي دشمن