• صارفین کی تعداد :
  • 799
  • 6/17/2013
  • تاريخ :

صدر احمدي نژاد کي جانب سے حسن روحاني کو تہنيتي پيغام

صدارتی اتخابات میں ڈاکٹر حسن روحانی کی جیت

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحاني کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پيش کرتےہوئے ان کے لئے نيک تمناوں کا اظہار کيا ہے-

حزب اللہ لبنان نے رہبرانقلاب اسلامي، ايران کے منتخب صدر اور ملت ايران کے نام تہنيتي پيغام بھيج کر نئے صدر کے انتخابات کي مبارک باد پيش کي ہے- المنار کي رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سيد حسن نصراللہ نے آج ايک پيغام ميں ڈاکٹر حسن روحاني کے صدر منتخب ہونے پر انہيں اور ملت ايران کو مبارک باد پيش کي ہے- سيدحسن نصراللہ نے ايران کے صدارتي انتخابات ميں بہتر فيصد ٹرن آوٹ کي طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ايران کے صدارتي انتخابات ميں عوام کي بھر پور شرکت دنيا ميں حقيقي معني ميں جمہوريت کا جشن تھا-

ادھر ہندوستان کي حزب اختلاف کي سب سے بڑي جماعت بھارتيا جنتا پارٹي نے ڈاکٹر حسن روحاني کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پيش کي ہے- بھارتيا جنتا پارٹي کے صدر راج ناتھ سنگھ نے اپنے تہنيتي پيغام ميں کہا ہے کہ ايران کے منتخب صدر اپنے مستحکم اصولوں اور اميد کے ساتھ ايران کي توانائيوں کو بروئے کار لانے کي صلاحيت رکھتے ہيں-

 قابل ذکر ہے جمعے چودہ جون کو اسلامي جمہوريہ ايران ميں گيارھويں صدارتي انتخابات ہوئے جن ميں عوام ملت ايران کے بہتر فيصد افراد نے شرکت کي اور ووٹ ڈالا- ڈاکٹر حسن روحاني کو اٹھارہ ملين چھے لاکھ تيرہ ہزار تين سو انتيس ووٹ ملے ہيں اور وہ اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر منتخب ہوئےہيں-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران

متعلقہ تحریریں:

حکومت ،صدارتي انتخابات ميں غير جانبدار

ايران کے صدارتي انتخابات کے نامزد اميدواروں کے خيالات