• صارفین کی تعداد :
  • 837
  • 5/22/2013
  • تاريخ :

ايران ميں صدارتي انتخابات کے لئے آٹھ افراد کے کاغذات نامزدگي منظور

ایران میں صدارتی انتخابات کے لئے آٹھ افراد کے کاغذات نامزدگی منظور

اردو ریڈیو تہران کی ایک رپورٹ کے مطابق ايران ميں آئندہ آنے والے صدارتي انتخابات کے لئے آٹھ افراد کے کاغذات نامزدگي منظور کر لئے گئے ہيں- ان آٹھ افراد ميں قومي سلامتي کونسل کے سربراہ سعيد جليلي، ڈاکٹر حداد عادل، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کے سابق سربراہ محسن رضايي، حسن روحاني، محمد رضا عارف، محمد غرضي، تہراين کے ميئر محمد باقر قاليباف اور ڈاکٹر علي اکبر ولايتي شامل ہيں- ايران کے اعلي ترين ادارے  " شوراي نگہبان"  نے ان افراد کي صلاحيتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان افراد کا انتخاب کيا ہے-

اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ کے اسپيکر ڈاکٹر علی لاريجاني نے کہا ہے کہ ملت ايران گيارھويں صدارتي انتخابات ميں شرکت کرکے امريکہ اور صيہوني حکومت کي سازشوں کو ناکام بنا دے گي- ڈاکٹر لاريجاني نے آج پارليمنٹ کے عام اجلاس ميں کہا کہ صيہوني حکومت بيچارگي کے عالم ميں صدارتي انتخابات سے پہلے مغربي ملکوں کو ايران کے خلاف مزيد پابندياں لگانے پر اکسا رہي ہے- انہوں نے کہا کہ ايران کے انتخابات میں خواہ کوئي بھي دھڑا يا پارٹي کامياب ہو وہ صيہوني حکومت کے خلاف جاري جدوجہد ميں استحکام کا سبب ہي بنيں گے-

درايں اثنا اسلامي جمہوريہ ايران کے پوليس سربراہ نے کہا ہے کہ پوليس عوام کے تعاون سے انتخابات کے دوران بھرپور سکيورٹي فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے- جنرل اسماعيل احمدي مقدم نے آج صبح مرکزي صوبے اراک ميں پوليس کی پريڈ کے موقع پر کہا  کہ صدارتي انتخابات کے ساتھ ساتھ شہري اور ديہي کونسلوں نيز خبرگان کونسل کے وسط مدتي انتخابات بھي ہو رہے ہيں جن کے لئے ملک بھر ميں ساٹھ پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہيں- جنرل احمدي مقدم نے کہا کہ انتخابات کے دوران پوليس بھرپور طرح سے امن و امان قائم رکھنے کي کوشش کرے گي- اسلامي جمہوريہ ايران ميں چوبيس جون کو صدارتي انتخابات ہو رہے ہيں-

 

متعلقہ تحریریں:

انتخابات ميں بھرپور عوامي شرکت،ترقي و پيشرفت کي ضامن

 صدر: مقدس دفاع ، بشريت کے لئے ايک فکري نظام